معروف پاکستانی موبائل کمپنی شرمناک حرکت کرتے ہوئے پکڑی گئی

معروف پاکستانی موبائل کمپنی شرمناک حرکت کرتے ہوئے پکڑی گئی




کراچی (آن لائن اردو نیوز) ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ پاکستان کی معروف موبائل کمپنی کیوموبائل جو کہ پاکستان میں سب سے زیادہ موبائل فروخت کرنے کا دعویٰ کرتی ہے کو اپنے موبائلز فون اور ٹیبلیٹس ٹیکس کی ادائیگی کئے بغیر سمگل کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا ہے۔ پاکستانی کسٹم کے حکام نے کراچی میں ایک کینٹینر پکڑا ہے جس میں کیو موبائل کے تقریباً چونسٹھ ہزارکیو موبائل اور ٹیبلیٹس موجود تھے اور ان کیو موبائلز کو سمگل کرکےغیرقانونی طور پر پاکستان لایا جارہاتھا۔ یہ بتایا جارہا ہے کہ یہ موبائل فون اور ٹیبلٹس کسٹم اورائیرپورٹ حکام کی ملی بھگت سے سمگل ہوئے تھے جبکہ یہ دبئی کے راستے پاکستان پہنچائے گئے تھے۔ ذرائع کے مطابق محسن، نہال اور جگنو نامی افراد ائیرپورٹ حکام کی ملی بھگت سے یہ موبائل فون سمگل کر کے اپنے منافع میں اضافہ کررہے تھے۔ ٹیکس کی عدم ادائیگی سے قومی خزانے کو نقصان پہنچا رہے تھے۔ ان موبائل فونزکا نہ تو کوئی ریکارڈ ہے اور نہ ہی کوئی آئی ایم ای آئی نمبر ہے اور ان معلومات کے بغیر سی پی ایل سی اور دیگر سیکیورٹی ایجنسیاں موبائل نہ تو ان فونز کو ٹریس کر سکتی ہیں اور نہ ان کے ذریعے ہونے والے رابطوں کی معلومات بھی حاصل کر سکتیں۔ کنٹینر پکڑنے کے بعد یہ انکشاف ہوا کہ اس طرح کے تین مزید کنٹینرز کراچی میں چھپائے گئے ہیں اور ان میں بھی کیو موبائل کے فون اور دیگر آلات موجود ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *