پاکستان تحریک انصاف دبئی کی زیر اہتمام دبئی میں شاندار تقریب




(PTI-Dubai )دبئی (نمائندہ خصوصی ) پاکستان تحریکِ انصاف دوبئی

کے زیر اہتمام یوم تاسیس کے حوالے سے ایک پروقار تقریب دوبئی میں منعقد ہوئی تقریب کاد آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کا شرف جناب کامران احمد ریاض صاحب نے حاصل کیا جبکہ سٹیج سیکرٹری کے فرائض محترمہ ڈاکٹر رحمینہ صاحبہ نے انجام دئیے۔ پی ٹی آئی یو اے ای کی مختلف ریاستوں سے آۓ ہوئے کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی اس موقع پر دوبئی کے صدر جناب عرفان افسر اعوان صاحب نے اپنے خطاب میں عمران خان صاحب کی بائیس سالہ جدوجہد پر روشنی ڈالی اور اس بات پر زور دیا کہ ہم نے خان صاحب کا بازو بن کر نئے پاکستان میں اپنا حصہ ڈالنا ہے

اور یہ عمل اسی صورت میں ممکن ہوسکتا ہے جب ہم ذاتیات سے بالاتر ہو کر صرف تحریک انصاف کے لیے کام کریں کیوں کہ تحریک انصاف کی خدمت اصل میں پاکستان کی خدمت ہے۔ عرفان افسر اعوان نے پی ٹی آئی یو اے ای کے سٹرکچر کے بارے میں وہاں پر موجود نئے لوگوں کو بریف کیا اور لوگوں کو فرنٹ لائن میں آکر پی ٹی آئی کے لیے کام کرنے کی دعوت دی ۔
چودھری دلاور حسین صاحب نائب صدر پی ٹی آئی دوبئی نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہم سب نے ملکر خان صاحب کا ساتھ دینا ہے ا ور ان چوروں لٹیروں سے نجات کا واحد حل خان صاحب کو وزاعظم بنانا ہے یہ اسی صورت میں ممکن ہے جب ہم عہدوں کی لالچ سے ہٹ کر صرف پی ٹی آئی کی بہتری کے لیے کام کریں گیں۔ انہوں نے پی ٹی آئی دوبئی ریجن میں عرفان افسر اعوان اور باقی ٹیم کو پی ٹی آئی کو مضبوط کرنے

پاکستان تحریک انصاف کے بارے میں ایک خبر ضرور پڑھیں

اور پی ٹی آئی کو ادارہ بنانے کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کیا اور یقین دلا یا کہ انشاءاللہ ہم سب نے ملکر مزید اس پر کام کرنا ہے تا کہ وہ لوگ سامنے آئیں جو اپنے عہدوں کے ساتھ وفا کرتے ہوۓ صرف پی ٹی آئی کے لیے کام کریں اور ساتھ ہی انہوں نے دوبئی ریجن کی کارگردی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوۓ کہا کہ جتنے بھی لوگ پی ٹی آئی کے لیے کام کر رہے ہیں ان کا مقصد صرف تحریک انصاف کی بہتری کے لیے ہونا چاہیے۔
عامر وقاص صاحب ، چوہدری شاہد نذیر وڑائچ صاحب ،کامران احمد ریاض صاحب ، محمد اجمل سعید صاحب ۔ فخر عباس صاحب، جمشید فاضل صاحب ،سجاد حسین عباسی صاحب اور بہت سے دیگر مقریرین نے اپنے خطاب میں پی ٹی آئی کے یوم تاسیس کے حوالے سے روشنی ڈالی اور تحریک انصاف کی بہتری کے لیے اتحاد و اتفاق کے ساتھ کام کرنے پر زور دیا۔
آخر میں یوم م تا سیس کے حوالے سے کیک کاٹا گیا جس میں دوبئی کے ساتھ ساتھ تمام ریجنز اور دوبئی ایونٹ میینجمنٹ کمیٹی کے ممبران نے شرکت کی اور تحریک انصاف اور عمران خان صاحب کے لیے نیک خواہشات کا اظہار ر کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *