پی ایس ایل تھری میں کون ساکھلاڑی کس ٹیم کی طرف سے کھیلے گا؟ فیصلہ ہو گیا

پی ایس ایل تھری میں کون ساکھلاڑی کس ٹیم کی طرف سے کھیلے گا؟ فیصلہ ہو گیا




لاہور (آن لائن اردو نیوز) چھ فرنچائز نے پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن میں اپنے اپنے کپتانوں کا اعلان کردیا ہے۔تفصیلات کے مطابق شعیب ملک ملتان سلطان کی قیادت کریں گے اور عماد وسیم کراچی کنگز، مصباح الحق اسلام آباد یونائیٹڈ، ڈیرن سیمی پشاور زلمی، سرفراز احمد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز، اوررینڈن میکولم لاہور قلندرز کی قیادت کریں گے۔ ذرائع کے مطابق پی ایس ایل تھری کیلئے گولڈ، ڈائمنڈ اور پلاٹینیم کی کیٹگری میں ٹیموں نے اپنے اپنے کھلاڑیوں کا انتخاب کر لیا ہے۔ لاہور کے مقامی ہوٹل میں پاکستان سپر لیگ کےتیسرے ایڈیشن کے لئے ڈرافٹنگ کی تقریب منعقد کی گئی جس میں چیرمین پی سی بی نجم سیٹھی، فرنچائز مالکان، کوچ اور دیگر اسٹاف نے شرکت کی۔

ذرائع کے مطابق دو سو اکاناوے غیر ملکی کھلاڑیوں سمیت پانچ سو ایک کرکٹرز میں سے پی ایس تھری کیلئے کھلاڑیوں کا انتخاب کرلیا گیا اوران منتخب کھلاڑیوں کو مزید پانچ مختلف کیٹیگریز میں تقسیم کیا گیا ہے۔ل اہور کے مقامی ہوٹل میں ہونے والی تقریب میں چھ فرنچائز نے پی ایس ایل تھری کیلئے اپنے اپنے کپتانوں کا اعلان کر دیا ہے۔ اس تقریب میں یہ طے پایا گیا تھا کہ شعیب ملک ملتان سلطان کی قیادت کریں گے، عماد وسیم کراچی کنگز کی کپتانی کرت گے، اسلام آباد یونائیٹڈ نے تجربہ کارمصباح الحق کو کپتان برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ دفاعی چیمپئن پشاور زلمی کی باگ ڈوراس مرتبہ بھی ڈیرن سیمی سنبھالیں گے، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی قیادت تیسرے ایڈیشن میں بھی سرفراز احمد ہی کریں گے، لاہور قلندرز برینڈن میکولم لاہور قلندرز کی قیادت کریں گے۔ پی سی بی کے بانی و چیئر مین نجم سیٹھی نے ملتان سلطان کو پی ایس ایل فیملی میں آنے پر خوش آمدید کہا ہے۔

(ڈرافٹنگ لسٹ: (پلاٹینیم کیٹیگیری

لاہور قلندربمقابلہ کرس لین
اسلام آباد یونائیٹڈ بمقابلہ جے پی ڈومنی
کراچی کنگز بمقابلہ کولن انگرام
کوئٹہ گلیڈیئٹر بمقابلہ شین واٹسن
پشاور زلمی بمقابلہ ڈیان براوو
ملتان سلطان بمقابلہ عمران طاہر

(ڈائمنڈ کیٹیگری)
اسلام آباد یونائیٹڈ بمقابلہ لیوک رونچی
لاہور قلندرز بمقابلہ مستفیض الرحمان
کراچی کنگز بمقابلہ مچل جانسن
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز بمقابلہ کارلوس بریتھ ویٹ
پشاور زلمی بمقابلہ تمیم اقبال
ملتان سلطان بمقابلہ ڈیرن براوو

(گولڈ کیٹیگیری)
کراچی کنگز بمقابلہ لیوک رائٹ
اسلام آباد یونائیٹڈ بمقابلہ فہیم اشرف
پشاور زلمی بمقابلہ حماد اعظم
کوئیٹہ گلیڈی ایٹرز بمقابلہ راحت علی
لاہور قلندرز بمقابلہ بلال آصف
ملتان سلطان بمقابلہ احمد شہزاد

اس ڈرافٹنگ میں پلاٹینم کیٹیگری کے لئے لاہور قلندرز نے کرس لین کا انتخاب کیا ہے جب کہ اسلام آباد یونائیٹیڈ نے جنوبی افریقا سے تعلق رکھنے والے جے پی ڈومنی کو منتخب کیا ہے اورکراچی کنگز نے پلاٹینئم کیٹیگری میں سے کولن انگرام، کوئٹہ گلیڈیئٹر نے شین واٹسن، پشاور زلمی نے ڈیان براوو پی ایس ایل کی چھٹی ٹیم ملتان سلطانز نے جنوبی افریقی کرکٹر عمران طاہر کا انتخاب کیا ہے۔ اسلام آباد یونائیٹڈ نے ڈائمنڈ کیٹیگری میں سے نیوزی لینڈ کے وکٹ کیپر لیوک رونچی کا انتخاب کیا ہے۔ لاہور قلندرز نے مستفیض الرحمان کو منتخب کیا۔ کراچی کنگز نے سابق آسٹریلوی فاسٹ بولر مچل جانسن، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے کارلوس بریتھ ویٹ، پشاور زلمی نے تمیم اقبال اور ملتان سلطانز نے ڈیرن براوو کا انتخاب کیا۔ کراچی کنگز نے گولڈ کیٹیگری میں سے لیوک رائٹ، اسلام آباد یونائٹیڈ نے فہیم اشرف، پشاور زلمی نے حماد اعظم ، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے راحت علی، لاہور قلندرز نے بلال آصفاور ملتان سلطان نے احمد شہزاد کو منتخب کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق جنوبی افریقا سے تعلق رکھنے والے لاہور قلندرز کے کرکٹر ہاشم آملہ نے لاہور قلندرز کے کھلاڑیوں کے لئے اپنے ٹوئٹر پیغام کے ذریعے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ ہاشم آملہ نے لاہور قلندرز کے پلیئرز، فینز اور کوچنگ اسٹاف کے لئے اپنی بھرپور محبت اور سپورٹ کا اظہار بھی کیا۔ میچز کے شیڈول کا اعلان نہ ہونے کے باعث فرنچائز مالکان کا اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہنا ہے کہ شیڈول سامنے رکھ کر ہی کھلاڑیوں کا کمبی نیشن بنایا جاتا ہے۔




Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *