آن لائن اردو نیوز: پریانکا چوپڑا کی ایک منٹ میں ایک کروڑ کی کمائی

پریانکا چوپڑا کی ایک منٹ میں ایک کروڑ کی کمائی




ممبئی (آن لائن اردو نیوز) ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ بالی ووڈ و ہالی ووڈ کی معروف و مشہور اداکارہ پریانکا چوپڑا ایک ایوارڈ شو میں ڈانس پرفامنس کے ذریعے چند منٹوں میں ہی کروڑوں کمائیں گی۔ تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ پریانکا چوپڑا کی مقبولیت میں دن بدن اضافہ ہوتا ہی جا رہا ہے جسکی وجہ سے پریانکا نے اپنے مطالبات میں بھی اضافہ کرلیا ہے۔ بالی ووڈ کے ساتھ ہالی ووڈ میں بھی یکساں مقبول اداکارہ پریانکا چوپڑا کے ستارے اسوقت عروج پر ہیں۔ بالی ووڈ کا ہر فلمساز اور پروڈیوسر انکے ساتھ کام کرنے کاخواہش رکھتا ہے جس کیلئے وہ اداکارہ پریانکا چوپڑا کو بڑے سے بڑا معاوضہ دینے کیلئے تیار ہیں۔ جسکی ایک مثال حال ہی میں منظر عام پر آئی ہیں۔ بھارت کے مقبول ترین ایوارڈ دی زی سینے ایوارڈز2018کی تقریب میں رنویر سنگھ، شاہد کپور، کترینہ کیف سدھارتھ ملہوترا، جیکولین فرنینڈس اور بھومی پنڈیکر اپنی پرفامنس دیں گے۔ اسکے ساتھ ہی اداکارہ پریانکا چوپڑا بھی اپنے مشہور گانوں پر ڈانس پرفارم کرے گی۔ پانچ منٹ کی پرفامنس کے عوض اداکارہ پریانکا چوپڑا کو چار سے پانچ کروڑ روپے دیئے جائے گے۔ اس کا یہ مطلب ہے کہ پریانکا ایک منٹ میں ایک کروڑ روپے کمائے گی۔




Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *