آن لائن اردو نیوز) مسلم لیگ ن کوسپریم کورٹ نے بڑی خوشخبری سنا دی

مسلم لیگ ن کوسپریم کورٹ نے بڑی خوشخبری سنا دی




اسلام آباد(آن لائن اردو نیوز) ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ سپریم کورٹ نے نیب کی حدیبیہ کیس دوبارہ کھولنے کی اپیل کو مسترد کر دیا ہے اور محفوظ فیصلہ سنا دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور جسٹس مظہر عالم میاں خیل نے جسٹس مشیر عالم کی سربراہی میں نیب کی اپیل کی سماعت کی۔ یا دہے کہ نیب نے اسی سال ستمبر میں حدیبیہ کے کیس کو دوبارہ کھولنے کی سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی تھی۔ جس میں نواز شریف، شہباز شریف، حمزہ شہباز، شمیم اختر اور صاحبہ شہباز کو فریق بنایا گیا تھا۔ ذرائع کے مطابق نیب نے حدیبیہ کیس کے بارے میں یہ موقف اختیار کرتے ہوئے کہا تھا کہ لاہور ہائی کورٹ نے حدیبیہ کیس میں حقائق کو دیکھے بغیر ہی فیصلہ سنا دیا ہے۔ پاناما لیکس کی جے آئی ٹی رپورٹ کی روشنی میں نئے حقائق سامنے آئے ہیں اس لیے ہائی کورٹ کے فیصلے کو کالعدم قرار دیتے ہوئے نیب کو معاملے کی تحقیقات کا حکم دیا جائے۔ یاد رہے کہ حدیبیہ پیپر ملز کیس میں شریف خاندان پر ایک ارب بیس کروڑ روپے کی کرپشن اور منی لانڈرنگ کا الزام لگایا تھا۔ ذرائع کے مطابق سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف اور وزیر اعلیٰ میاں شہباز شریف پر یہ الزام ہے کہ ان دونوں نے انیس سو نوے کی دہائی میں حدیبیہ پیپرز ملز کے ذریعے ایک اعشاریہ چوبیس ارب روپے کی منی لانڈرنگ کی ہے۔ دوسری طرف ن لیگ کے حق میں سپریم کورٹ کا فیصلہ سن کر ن لیگ کے رہنما اور کاکنوں نے اپنی پارٹی کے دفاتر میں مٹھائیاں بانٹی ہیں اور سپریم کورٹ کے اس فیصلہ کو کافی سراہا ہے




Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *