صحت کے لیے پیزا زیادہ نقصان دہ یا سموسہ؟

صحت کے لیے پیزا زیادہ نقصان دہ یا سموسہ؟




دبئی (آن لائن اردو نیوز) روزمرہ زندگی میں سموسہ اور پیزا ہلکی بھوک مٹانے کی غذا بن چکا ہے۔ ویسے تو پیزا اور سموسے دونوں ہی ہماری صحت کے لیے نقصان دہ ہے۔ لیکن آج ہم آپ کو بتائے گے کہ ان دونوں میں سے کم نقصان دہ کیا ہے؟اور زیادہ نقصان دہ کیا ہے؟ جیسا کہ آپ جانتے ہیں پیزا بریڈ پرمشتمل ہوتا ہے جس کی وجہ سے پیزا میں کاربوہائیڈریٹس ہوتے ہیں اور اس کے ساتھ ہی پیزا میں چیز، گوشت کے ساتھ اور بھی کئی چیزیں شامل ہوتی ہیں جن میں فیٹ پایا جاتا ہے۔ پیزا کو تیل میں فرائی نہیں کیا جاتا بلکہ مائیکرو ویو اوون میں بیک کیا جاتا ہے دوسری جانب سموسے میں آلو اورمرچیں بھی شامل ہوتی ہیں۔ آلو پیزا میں مضرِ صحت کاربوہائیڈریٹس کا مجموعہ بن جاتے ہیں۔ ڈیپ فرائی ہونے کے بعد سموسہ اپنےاندر تیل یا گھی کو جذب کرلیتا ہے اور پیزا کے مقابلے میں زیادہ فیٹ کا سبب بنتا ہے۔ اگر پیزا اور سموسہ کا آپس میں موازنہ کیا جائے تو سو گرام پیزا میں دوسو چھیتر جبکہ سو گرام سموسے میں تقریباً چار سو کیلیریز پائی جاتی ہیں۔ تو اس لیے سموسہ پیزا کی نسبت زیادہ نقصان دہ ہے۔




Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *