کراچی (آن لائن اردو نیوز) پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ |

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ




کراچی (آن لائن اردو نیوز) ایک دفعہ پھر اہم پٹرولیم مصنوعات جن میں پیٹرول اور ڈیزل شامل ہے کی قیمتوں میں حکومت نے اضافہ کر دیا ہے۔ تفصیل کے مطابق وفاقی حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں ایک روپیہ اڑتالیس پیسے کا اضافہ کر دیا ہے اور اس کے ساتھ ہی ڈیزل کی قیمت میں ایک روپیہ چھتیس پیسے لیٹر کےحساب سے اضافہ کر دیا گیا ہے اور پیٹرول اور ڈیزل کی قمیتوں میں اضافے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت ستہتر روپے سینتالیس پیسے ہو گئی ہے اور ڈیزل کی قیمت پچاسی روپے پچانوے پیسے لیٹر کے حساب ہو گئی ہے اور اس کے ساتھ ہی حکومت کی طرف سے مٹی کے تیل کی قیمت میں چار روپے انتالیس پیسے اضافہ کر دیا گیا ہے اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں تین روپے بارہ پیسے اضافہ کر دیا گیا ہے۔




Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *