معروف و مشہور ڈمپل گرل نے پریانکا چوپڑا کی چھٹی کروا دی

معروف و مشہور ڈمپل گرل نے پریانکا چوپڑا کی چھٹی کروا دی




دبئی (آن لائن اردو نیوز) ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ بالی ووڈ کی معروف ومشہور ڈمپل گرل نے شاہ رخ خان کی فلم ڈان کے تیسرے سیکوئیل سے چھٹی کروادی۔ بالی ووڈ فلم انڈسٹری میں ڈمپل گرل دپیکا پڈوکون اور پریانکا چوپڑا کا شمار اول صف میں کیا جاتا ہے اور یہ دونوں اداکارائیں بالی ووڈ فلم باجی راؤ مستانی میں اپنے جلوے بکھیرچکی ہیں۔ اس فلم میں ان دونوں اداروں نے بہترین کردار ادا کرنے کی وجہ سے کئی ایوارڈز بھی اپنے نام کیے اور شائیقینوں کے ساتھ ساتھ فلم کے ہدایت کاروں کو بھی اپنا گرویدہ کرلیا۔ لیکن دپیکا پڈوکون نے اب پریانکا چوپڑا کو فلم ڈان کے تیسرے سیکوئیل سے باہر نکال دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق معروف ومشہور فلمساز رطیش سدھوانی نے ڈان فلم کے تیسرے سیکوئیل بنانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ڈان فلم کے پہلے دونوں سیکوئیل کی طرح ڈان فلمکے تیسرے سیکوئیل میں بھی شاہ رخ خان ہی ہیرو کا رول ادا کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ڈان فلم کے پہلے دونوں سیکوئیل میں جنگلی بلی کا کردار ادا کرنے والی معروف و مشہور اداکارہ پریانکا چوپڑا ڈان فلم کے تیسرے سیکوئیل کا حصہ نہیں بنے گی بلکہ پریانکا چوپڑا کی جگہ ڈمپل گرل دپیکا پڈوکون مرکزی کردار ادا کرے گی۔ یاد رہے کہ شاہ رخ خان اور دپیکا پڈوکون اس ے پہلے بھی ہیپی نیوائیر، چنائی ایکسپریس اور اوم شانتی اوم جیسی کامیاب فلموں میں اکٹھے کام کر چکے ہیں۔




Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *