پاکستان نے سال کے پہلے چار ماہ میں 20 ارب کے موبائل درآمد کیے

پاکستان نے سال کے پہلے چار ماہ میں 20 ارب کے موبائل درآمد کیے




لاہور (آن لائن اردو نیوز) وقت کے ساتھ ساتھ پاکستان میں سمارٹ فون کی مانگ میں بہت تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے جسکے باعث کروڑوں روپے کے موبائل بیرونِ ملک سے منگوائے جا رہے ہیں اور اس سال کے پہلے چار مہینوں میں مختلف ممالک سے ۲۰ ارب روپے کے سمارٹ فون منگوائے ہیں۔ جبکہ پچھلے چار سالوں میں ۲۸۹ ارب ۱۷ کروڑ ۸۰لاکھ روپے کے موبائل فون درآمد کیے جا چکے ہیں۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ۲۰۱۷ میں جولائی سے ستمبر تک 20 ارب 10 کروڑ 10 لاکھ روپے کے موبائل فونز بیرونِ ملک سے منگوائے گئے ہیں اور پچھلے سال اسی عرصے میں 15 ارب 33 کروڑ 50 لاکھ روپے کے سمارٹ فون ددرآمد کیے گئے تھے۔2016-17 کے دوران موبائل فونز کی درآمد میں 6 فیصد کمی آئی تھی لیکن اس کے باوجود اس درآمد کا حجم 74 ارب 30 کروڑ 60 لاکھ روپے تک پہنچ گیا۔اسی طرح سال 2015-16 میں بھی موبائل فونز کی بیرونِ ملک سے درآمد پر 78 ارب 56 کروڑ 70 لاکھ روپے، مالی سال2014-15میں 73 ارب 22 کروڑ 40 لاکھ روپے اورمالی سال2013-14میں 78 ارب 56 کروڑ 70 لاکھ روپے خرچ کے گئے تھے، یعنی 4 سال میں صرف موبائل فونز کی درامد پر 289 ارب 17 کروڑ 80 لاکھ روپے کا زرمبادلہ خرچ کیا چکا ہے پاکستان میں سمارٹ فونزکی مینوفیکچرنگ کا کوئی خاص پلانٹ موجود نہیں ہے۔

اس وقت پاکستان میں موبائل فون بنانے والی بس ایک ہی کمپنی ہے لیکن سمارٹ فونز کی مجموعی کھپت میں اس کمپنی کا کوئی خاص حصہ نہیں ہے اس لئے ہمیں سمارٹ فون بیرونِ ملک سے در آمد کرنے پڑتے ہیں۔اس وجہ سے ملک کا قیمتی سرمایہ بڑی تیزی سے خرچ ہو رہا ہے اگر ایک معروف کمپنی بھی مینوفیکچرنگ نہ سہی اسمبلنگ پلانٹ ہی پاکستان میں لگانے پر تیار ہوجائے تو درآمدی بل ہی کم نہیں ہو گا بلکہ روزگار کے نئے مواقع بھی پیدا ہوں گے اور ہینڈ سیٹس کی قیمت بھی کم ہو سکے گی، اس کےساتھ مستقبل میں مینوفیکچرنگ پلانٹ کی راہ بھی ہموار ہو گی لیکن اس کام کیلئے ایک مظبوط پالیسی کی ضرورت ہے۔ہینڈ سیٹ استعمال کرنے کے لحاظ سے پاکستان پوری دنیا میں دسویں نمبر پر ہے۔ چین، بھارت، امریکا، برازیل، روس، انڈونیشیا، نائیجیریا، جاپان اور پاکستان کاموبائل ہینڈ سیٹس استعمال کرنے والے بڑے ممالک میں شمار ہوتا ہے لیکن اسمارٹ فون کے استعمال میں پاکستان پیچھے رہ گیا ہے اس کی وجہ 3 جی اور 4 جی ٹیکنالوجی میں اسمارٹ فونز بہت مہنگے ہیں اور،اسمارٹ فون استعمال کرنے والے ممالک کی فہرست میں پاکستان کا نمبر 49 واں ہے۔




Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *