اب جھوٹ بولنے والوں کی خیر نہیں

اب جھوٹ بولنے والوں کی خیر نہیں




اسلام آباد (آن لائن اردو نیوز) ویسے تو رومزہ کی زندگی میں جھوٹ کو پکڑنا مشکل ہی نہیں بلکہ ایک ناممکن کام ہے اور ہمارے گردو نواح میں ایسے افراد کی کمی نہیں ہے جو مزاق یا کسی اور وجہ سے جھوٹ بولنے کےعادی بن چکے ہوتے ہیں۔ جھوٹ بولنے والوں کو پکڑنا اتنا آسان تو نہیں ہےلیکن اب یہ کام اتنا مشکل بھی نہیں رہا۔ ایک تقریب کے دوران امریکی فورس ایف بی آئی کے اسپیشل ایجنٹ ڈیوڈ شاویز نے کہا کہ جھوٹ بولنے والے کو پکڑنا کوئی مشکل کام نہیں ہے لوگوں کی باڈی لینگوئج، چہرے کے تاثرات اور بات کرنے کے طریقے سے بتایا جا سکتا ہے کہ یہ شخص کب جھوٹ بول رہا ہے۔ انہوں نے اس حوالے سے چند عادتیں بھی بتائی جس کی بنیاد پر جھوٹوں کو جھوٹ بولتے ہوئے پکڑا جا سکتا ہے۔ ہم دھوکہ کھانے سے بچ سکتے ہیں۔ جھوٹا شخص کسی سوال کے تمام لفظوں کو دہرانے کی کوشش کرتا ہے۔ جھوٹا انسان اپنی ایمانداری پرحد سے زیادہ جملے بیان کرتا ہے جیسے میں نے یہ کام کیا اور ایمانداری تو یہ ہے وغیرہ وغیرہ۔ جھوٹا شخص اپنی بات کو طویل گفتگو میں پوری کرتا ہے۔ جھوٹے شخص کی آنکھیں بولتے وقت ادھر ادھر پھرتی رہتی ہیں اور جھوٹا شخص ایک سیکنڈ میں کئی بار اپنی آنکھیں جھپکتا ہے جو کہ ایک غیر فطری عمل ہوتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *