آن لائن اردو نیوز: اب شکر قندی سے دل کے مریضوں کا علاج کیا جائے گا

اب شکر قندی سے دل کے مریضوں کا علاج کیا جائے گا




نیویارک (آن لائن اردو نیوز) امریکہ کی ایک تحیق سے ثابت ہوا ہے کہ شکر قندی کے استعمال سے آپ کا دل صحت مند رہتا ہے۔ ذرائع کے مطابق بوسٹن یونیورسٹی کی تحقیق میں ثابت ہوا ہے کہ شکر قندی سے منہ کا ذائقہ تو خوشگوار ہوتا ہی ہے لیکن اس کے ساتھ ہی شکر قندی دل کو صحت مند رکھنے میں نمایاں کردار ادا کرتی ہے۔ شکر قندی میں وٹامن سی اور بی سکس کے ساتھ ساتھ دل کی صحت کے لیے فائدہ مند فائبر اور مینگنیز جیسے اہم اجزاء بھی موجود ہوتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ایک درمیانے سائز کی شکر قندی روز کھانے سے جسم کی وٹامن اے کی کمی دور ہو جاتی ہیں۔ وٹامن اے ایسا جز ہے جو عمر کی بڑھوتری کے ساتھ جسم کے مختلف حصوں میں پیدا ہونے والی تنزلی کو دور کرنے کا کام کرتا ہے اور جسم میں اس وٹامن کی موجودگی سے زخم بھی جلد ہی بھر جاتے ہیں۔ محققین نے کہا ہے کہ وٹامن اے جلد کی ساخت کو ٹھیک رکھنے میں مدد دیتا ہے اور اگر جسم میں یہ وٹامن نہ ہو تو بیکٹیریا اور وائرس بڑی آسانی سے ہمارے جسم میں داخل ہو جاتے ہیں۔ اس تحقیق میں محققین نے مزید بتایا کہ شکر قندی میں پوٹاشیم بھی موجود ہوتا ہے جو جسم میں سوڈیم کے اثرات کو کافی کم کرتا ہے جس سے ہائی بلڈ پریشر کی بیماری سے نجات پائی جا سکتی ہے۔




Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *