ن لائن اردو نیوز

نوکیا کا طاقتور بیٹری والا سستا فون متعارف کروا دیا گیا




دبئی(آن لائن اردو نیوز) نوکیا کا طاقتور بیٹری والا سستا فون متعارف کروا دیا گیا۔ نوکیا موبائل کمپنی نے اب سستا ترین اور پاور فل بیٹری والا سمارٹ فون متعارف کراوایا ہے جو کہ اسی ماہ میں مارکیٹ میں دستیاب ہو جائے گا۔ نوکیا موبائل کمپنی نے کہا ہے کہ یہ موبائل ہماری کمپنی کا سستا ترین موبائل ہوگا۔ نوکیا کے اس موبائل کو نوکیا ۲ کا نام دیا گیا ہے۔ اس موبائل کی ٹچ اسکرین پانچ انچ کی ہیں اور اس کا ریزولوشن 720×1280 پکسل ہے۔ اس فون میں کواڈ کور1.3 گیگا ہرٹز، کوالکوم اسنیپ ڈراگون 212 پراسیسر اور ایک جی بی ریم استعمال کی گئی ہے۔ اس موبائل میں7.1 نوگیٹ آپریٹنگ سسٹم موجود ہے جسے 8.0 سے اپ ڈیٹ کیا جا سکتا ہے۔ اس فون میں8 میگا پکسل بیک کیمرہ جبکہ 5 میگا پکسل فرنٹ کیمرہ استعمال کیا گیا ہے۔ اس فون کی خاص بات اسکی طاقتور 4100 ایم اے ایچ بیٹری ہے۔ کمپنی کے مطابق اگر اس بیٹری کو ایک دفعہ فل چارج کی جائےتو اسکو مسلسل دو دن استعمال کیا جا سکتا ہے۔ اس موبائل کی قیمت پاکستانی کرنسی میں بارہ ہزار سے زائد ہو گی۔




Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *