نوکیا نے سب سے کم قیمت والا سمارٹ فون متعارف کروا دیا۔ حیرت انگیز فیچر

نوکیا نے سب سے کم قیمت والا سمارٹ فون متعارف کروا دیا۔ حیرت انگیز فیچر




دبئی(آن لائن اردو اخبار) نوکیا نے سب سے کم قیمت والا سمارٹ فون متعارف کر وا دیا۔ حیرت انگیز فیچر۔ تفصیلات کے مطابق فن لینڈ کی کمپنی نوکیا نے ایک اینڈرائیڈ سمارٹ فون متعارف کروایا ہے جسکی وجہ سے سمسنگ اور آئی فون کمپنیوں کیلئے مشکلات بڑھ گئی ہیں۔ فن لینڈ کی کمپنی نوکیا نے اینڈروئیڈ آپریٹنگ سسٹم کے ساتھ سمارٹ فون متعارف کرایا ہے۔ نوکیا نے چند ماہ پہلے ہی اوپر نیچے تین اینڈائیڈ سمارٹ فون متعارف کروائے ہیں جنہوں نے مارکیٹ میں قبولیت کے ساتھ ساتھ شہرت بھی حاصل کی ہے۔ جن میں نوکیا تھری، فائیواور سکس شامل ہیں اور اب نوکیا نے نوکیا ۸ متعارف کر وایا ہے جس کے فیچر آئی فون سیون اور سمسنگ گلیکسی ایٹ جیسے ہیں۔ قیمت بھی دونوں موبائلوں کی نسبت میں آدھی یعنی اڑتالیس ہزار ہے۔ کم قیمت ہونے کے ساتھ ساتھ اس نوکیا کے اس موبائل نے آئی فون اور سمسنگ موبائل کمپنی کے مشکلات پیدا کر دی ہیں۔ اس موبائل کی سکرین فائیو پوائنٹ تھری انچ کی ہے اور اس موبائل میں کوالکوم اسنیپ ڈریگن آٹھ سو پینتیس استعمال کیا ہے۔ اس میں ۴ جی بی ریم رکھی ہے جس کی وجہ سے اس کی ورکنگ سپیڈ کافی تیز ہوگی اور اس موبائل کی روم چونسٹھ جی بی ہے اور اس میں لوگ دو سو چھپن جی بی تک میموری کارڈ استعمال کر سکیں گے اس کے فرنٹ اور بیک دونوں ہی کیمرے تیرہ میگا پکسل کے ہیں اور یہ موبائل ڈوئل سائیٹ کا آپشن بھی رکھتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *