آن لائن اردو نیوز: عمر اکمل کے انتقال کی خبریں، حقیقت سامنے آ گئی

عمر اکمل کے انتقال کی خبریں، حقیقت سامنے آ گئی




اسلام آباد (آن لائن اردو نیوز) ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ تحریک لبیک یا رسول اللہ کے فیض آباد میں دھر نے کو ختم کرانے کیلئے کیے گئے آپریشن میں سوشل میڈیا کی طرف سے عمر اکمل کی وفات کی افواہ پھیلائی گئی تھی۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر اور بیٹسمین عمراکمل نے اپنی سوشل میڈیا پر موت کی خبر کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ میری موت کی جھوٹی افواہ پھیلائی گئی ہے اور انہوں نے ٹوئیٹر پر ٹوئیٹ کی ہے کہ الحمد اللہ میں لاہور میں محفوظ اور مکمل طور پر تندرست ہوں اور سوشل میڈیا پر میری موت کی چلنی ساری خبریں افواہ کے علاوہ کچھ بھی نہیں ہے اور میں انشاء اللہ جلد ہی نیشنل ٹی ٹوئنٹی کے سیمی فائنل میں ایکشن میں نظر آؤں گا۔




Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *