Nawaz Sharif returned home

نواز شریف کی وطن واپسی ائیرپورٹ پر انکے ساتھ کیا ہوا؟




اسلام آباد(آن لائن اخبار) سابق وزیر اعظم نواز شریف آج صبح پی آئی اے کی پرواز پی کے 786 سے لندن سے پاکستان آگئے ہیں۔ نواز شریف اسلام آباد کے بینظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پراترے جسکے وہ وہاں سے سیدھا اسلام آباد کے پنجاب ہاؤس پہنچ گئے ہیں۔ نواز شریف وظن واپس پہنچے تو انکے سیاسی رفقاء نے ائیرپورٹ پر انکا شاندار استقبال کیا، استقبالکرنے والوں میں اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق، وزیر ریلوے سعد رفیق، طارق فضل چوہدری، مشاہد اللہ، انوشہ رحمان، خرم دستگیر، پرویز رشید، میئر اسلام آباد انصرعزیز اور طلال چوہدری ایئر پورٹ شامل تھے۔ سابق وزیر اعظم نواز شریف اپنے پورے پروٹوکول کے ساتھ ایئرپورٹ سے پنجاب ہاؤس کیلئے روانہ ہوئے۔

نواز شریف کے استقبال کے لیے ن لیگ رہنماؤں کے علاوہ کے کارکنوں کی بڑی تعداد بھی ایئر پورٹ کے باہر موجود تھی۔لندن کے ہیتھرو ایئرپورٹ پر روانگی سے پہلے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نوازشریف کا کہنا تھا کہ بات پاناما کی تھی تو سزا اقامہ پر کیوں ہوئی فیصلہ بھی انہوں نے دیا اپیل بھی انہوں نے سنی اور نگران جج بھی وہی بن گئے۔ سابقہ وزیر اعظم نے کہا ہم نے کوئی کرپشن نہیں کی، نواز شریف کا کہنا تھا کہ میں صرف صرف اور اپنی اہلیہ کی تیمارداری کے لیے لندن آیا تھا میرا ایسا کوئی ارادہ نہیں تھا کہ میں لندن میں ہی بیٹھا رہوں گا۔

 




1 comment on “نواز شریف کی وطن واپسی ائیرپورٹ پر انکے ساتھ کیا ہوا؟

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *