نواز شریف کی مثال اس عورت جیسی ہے جو 9 بچے پیدا کرکے بھی کہتی ہے کہ اسے سچا پیار نہیں ملا

نواز شریف کی مثال اس عورت جیسی ہے جو 9 بچے پیدا کرکے بھی کہتی ہے کہ اسے سچا پیار نہیں ملا




اسلام آباد (آن لائن اردو نیوز) ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ سینیئر صحافی اور مشہور تجزیہ کار ارشاد بھٹی نے اپنے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کی مثال اس عورت جیسی ہے جو 9 بچے پیدا کرکے بھی کہتی ہے کہ اسے سچا پیار نہیں ملا۔ ارشاد بھٹی نے مزید کہا کہ مجھے بے حد افسوس ہے کہ مجھ سے ایک ایسے شخص کے بارے میں پوچھا جا رہا ہے جسے پاکستان کی سب سے بڑی عدالت نے نا اہل کر دیا ہے۔ نواز شریف کو جھوٹا، کرپٹ کہہ دیا ہے اور عدالت مزید یہ کہہ چکی ہے کہ نواز شریف نے پارلیمنٹ کو بھی گمراہ کیا ہے،اور عوام اور عدلیہ کو بھی گمراہ کیا ہے اور اب نواز شریف اس قوم کو گمراہ نہیں کر سکتے۔ نواز شریف کو معزز جج کہہ چکے ہیں کہ آپ نے جعلی کاغذات دے کر دل توڑ دیا آج ان پر مجھے گفتگو کرنا پڑ گئی ہےاور آپ ابھی بھی یہ کہہ رہے کہ مجھے انصاف نہیں ملا۔ ارشاد بھٹی نے مزید کہا کہ نواز شریف کے اس قول پر مجھے اس عورت کی بات یاد آ رہی ہے جس کے نو بچے تھے اور وہ اپنی ایک سہیلی سے بات کرتے ہوئے اسے بتا رہی تھی کہ اسے سچا پیار نہیں ملا اور نواز شریف کی مثال بھی بالکل اس عورت جیسی ہے۔ ارشاد بھٹی نے نواز شریف کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے مزید کہا کہ نواز شریف نے دھند کے بارے میں بس نہیں کہا کہ یہ بھی ہمارے خلاف سازش ہے۔




Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *