ٹی ٹین کرکٹ لیگ کے چیئرمین نواب شجیع الملک کے صاحبزادے رشتہ ازدواج میں منسلک




ٹی ٹین کرکٹ لیگ کے چیئرمین نواب شجیع الملک کے صاحبزادے کی شادی کی تقریب

نواب خاندان کی روایات کے مطابق ہوئی
برصغیر کے نواب خاندان اپنے جاہ و جلال اور شان و شوکت کی وجہ سے بے مثال ہیں اور تاریخ ہند بھری پڑی ہے ان کے سنہری کارناموں سے ۔۔ کرنول کا نواب خاندان بھی اپنے کارناموں کی وجہ سے شہرت کا حال ہے اور آج بھی اس خاندان کی جڑیں پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہیں ۔۔اسی نواب خاندان کے چشم و چراغ نواب عدنان الملک کی شادی ندا فارقی سے اسی شاہانہ انداز میں ہوئی جس م        یں نواب خاندان کی روایات کو زندہ رکھا گیا ۔۔۔
تفصیلات کے مطابق ٹی 10 کرکٹ لیگ چیئرمین نواب شجیع الملک کے صاحبزادے نواب عدنان الملک کی شادی نواب خاندان کی روایات کے مطابق ہوئی
کرنول کے نواب خاندان کے چشم چراغ نواب عدنان الملک کی شادی خانہ آبادی گزشتہ ندا فاروقی کے ساتھ شاہانہ انداز میں ہوئی نکاح اور ولیمے کی تقریب بھارت کے شہر ممبئی میں ہوئی

شادی میں دونوں خان دانوں کے علاوہ نامور فنکاروں کاروباری اور سماجی شخصیات نے شرکت کی شادی کے تیاری کے تمام تر انتظامات سینی یوگ سیلبریشن کے پاس تھے جس نے دلہا اور دلہن کو اس طرح سجایا تھا کہ دونوں شہزادے اور شہزادی کی مانند لگ رہے تھے تقریب میں مردحضرات نے شیروانی پہنی ہوئی تھی جو نواب خاندان کا خاصہ ہے جبکہ خواتین نے زرق برق ساڑھیاں زیب تن رکھی تھی اس شاندار تقریب میں معروف شخصیات میں سائرہ بانو، نغمہ، کرپا شنکر، سشل کمار شندے اور طعت عزیزسمیت دیگر شخصیات شامل تھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *