آن لائن اردو نیوز: ن لیگ نے اپنا وعدہ پورا کر دیا، مریم اورنگزیب کا دعویٰ

ن لیگ نے اپنا وعدہ پورا کر دیا، مریم اورنگزیب کا دعویٰ




اسلام آباد(آن لائن اردو نیوز) ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ پاکستان کی وزیر مملکت مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ جب ہم بجلی کے منصوبے لگا رہے تھے تو ایک شخص ہمارے منصوبے اور ہمارے آئین کو گالیاں دے رہا تھا۔ مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ ہم نے وطن سے اندھیرے مٹانے کا وعدہ کیا تھااور ہم نے اپنا وعدہ پورا کردیا ہے۔ جتنی بجلی ہم نے اپنے دور میں پیدا کی ہے ا سکی کوئی مثال نہیں اور یہ ایک بے مثال کارنامہ ہے۔ سوموار کے دن مریم اورنگزیب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جب ہم پاورپراجیکٹس لگارہے تھے اس وقت کنٹینر پر ایک شخص کھڑا تھا اور ہمارے اداے اور آئین کو گالیاں دے رہا تھا اور آج وہی شخص بس دائیں بائیں دیکھ رہا ہے اور انہوں نے آخر میں کہا کہ ہم نے جو عودے کئے تھے اسے پورا کیا ہے۔




Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *