کیپٹن صدر نے کمرہ عدالت میں ایسا کیا کہ کیپٹن صفدر کر جرمانہ دینا پڑا

کیپٹن صدر نے کمرہ عدالت میں ایسا کیا کہ کیپٹن صفدر کر جرمانہ دینا پڑا




اسلام آباد (آن لائن اردو نیوز) ذرائع سے معلوم ہواہے کہ سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کے داماد کیپٹن صٖفدرکو کمرہ عدالت میں موبائل استعمال کرنے پر عدالت نے جرمانہ عائد کردیا۔ تفصیلات کے مطابق کیپٹن صفدر کی اسلام آباد ہائی کورٹ میں ضمانت کی منظوری کے خلاف نیب کی درخواست پر سماعت کی گئی۔ اس سماعت میں ریٹائرڈ کیپٹن صفدر بھی حاضر ہوئے۔ اس سماعت کے دوران کیپٹن صفدر نے ایک موبائل کال سنی جس پر فاضل جج برہم ہو گئے اور جج نے ریٹائرڈ کیپٹن صفدر کو ایک ہزار کا جرمانہ کر دیا۔ اس سماعت کے بعد کیپٹن صفدر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موبائل فون میرا نہیں بلکہ میرے معاون وکیل کا تھا اور موبائل استعمال کر کے میں نے غلطی کی جس کی میں نے عدالت سے معافی مانگ لی ہے۔




Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *