کپل شرما نے پاکستان آنے کی خواہش ظاہر کر دی۔ آخر وجہ کیا بنی؟؟

کپل شرما نے پاکستان آنے کی خواہش ظاہر کر دی۔ آخر وجہ کیا بنی؟؟




لاہور (آن لائن اردو نیوز) ذرائع کے مطابق بھارت کے معروف و مشہور کامیڈین و اداکار کپل شرما کی نئی فلم پاکستان بھر کے سینمائوں میں نمائش کیلئے پیش کی جا رہی ہے۔ کپل شرما کی اس فلم کا نام فرنگی ہے۔ کپل شرما نے اپنی فلم کےحوالے سے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرے بہت سے آڈیل فنکاروں کا تعلق پاکستان سے ہے۔ چاہے میوزک کی بات ہو یا کامیڈی کی پاکستانی دونوں شعبوں میں ہی چھائے ہو ئے ہیں۔ کپل شرما نے مزید کہا کہ پاکستان کے بہت سے فنکار اور کھلاڑی میرے اچھےدوست بھی ہیں۔ اس لئے پاکستان سے میرا ایک گہرا رشتہ ہے اور اگر میرے کامیڈی شو کی بات کی جائے تو پوری دنیا میں مجھے سب سے زیادہ رسپانس پاکستان سے ہی ملتا تھا۔ اس لئے میں پاکستان کا بے حد مشکور ہوں۔ کپل نے مزید کہا کہ اب پاکستان کے سینما گھروں میں میری نئی فلم فرنگی نمائش کیلئے پیش ہو رہی ہے جس میں ہیرو کا کردار ادا کررہا ہوں تو اس لئے میری پاکستانیوں سے اپیل ہے کہ میری اس فلم کو دیکھنے کیلئے سینما گھر ضرور جائیں۔ کپل شرما نے آخر میں کہا کہ ابھی میں فنی مصروفیات کی وجہ سے پاکستان نہیں آ سکتا لیکن میں بہت جلد ہی لاہور یا کراچی آؤنگا کیونکہ میر ےزیادہ تر دوست انہی شہروں میں رہتے ہیں تو لہذا میں اپنے دوستوں اور پاکستان میں اپنے چاہنے والوں سے ملاقات کرنے کیلئے پاکستان جانے کی خواہش رکھتا ہوں۔




Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *