https://onlineurdu.com/onlinenews/statement-of-mohammad-irfan-regarding-the-fixing/

کپل شرما نے سنی لیون کو باکس آفس پر مات دے دی




ممبئی (آن لائن اردو نیوز) ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ معروف و مشہور مزاحیہ اداکار کپل شرما نے بالی ووڈ کی معروف و مشہور ادکارہ سنی لیون کو باکس آفس پر مات دے دی ہے۔لاکھوں کروڑوں دلوں پر حکومت کرنے والے بالی ووڈ کے مزاحیہ ادکار کپل شرما کی نئی فلم فرنگی کا انتظار تو شائقین بڑے عرصے سے کر رہے تھے۔ فرنگی فلم کی کہانی انیس سو بیس کی دہائی ہے اور اس فلم میں کپل شرما نے برطانوی فوک کے ایک ہندستانی سپاہی کا کردار ادا کیا ہے اور کپل شرما کی یہ فلم یکم دسمبر کو ریلیز ہوئی تھی۔ ویسے تو کپل شرما کی فلم فرنگی کا مقابلہ دپیکا کی نئی فلم پدماوتی کے ساتھ تھا لیکن پدماوتی پر لگی پابندیوں کی وجہ سے فلم کے ریلیز ہونے میں تاخیر ہوگئی ہے۔ جسکا فرنگی فلم کو کافی فائدہ ہوا ہے اور کپل شرما کی فلم فرنگی باکس آفس پر اچھا بزنس کرنے میں کامیاب رہی ہے۔ بھارت کے تجزیہ نگار ترن آدرش نے اپنے ٹوئیٹر اکاؤنٹ پر ٹوئیٹ کیا ہے کہ کپل شرما کی فلم فرنگی نے ریلیز کے پہلے روز ہی دو کروڑ دس لاکھ کا بزنس کیا ہے اور یہ فلم دبئی میں بھی شائقینوں نے کافی پسند کی ہے اور فلم فرنگی کو پچیس کروڑ کے بجٹ سے بنایا گیا ہے۔ فرنگی فلم ریلیز ہونے سے لیکر اب تک سات کروڑ تین لاکھ کا بزنس کر چکی ہے اور مستقبل میں بھی اس فلم کے اچھے بزنس کرنے کے کافی امکان ہے۔ دوسری طرف معروف بالی ووڈ اداکارہ سنی لیون اور ارباز خان کی فلم تیرا انتظار تو کپل شرما کی فلم فرنگی کے پاس سے بھی نہیں گزر سکی اور فلم تیرا انتظار نے ریلیز ہونے کے پہلے دن صرف پینتالیس لاکھ کا بزنس کیااور ایک ہفتے میں اس فلم نے صرف ایک کروڑ کمائے ہیں اور فلم تیرا انتظار اب تک مجموعی طور پر صرف ڈیڑھ کروڑ کا بزنس کر سکی ہے۔ یاد رہے کہ سنی لیون اور ارباز خان کے کیئریئر کا دارومدار فلم تیرا انتظار پر ہی تھا لیکن یہ فلم باکس آفس پر بہت بری طرح ناکام ہوئی ہے۔




Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *