دبئی (آن لائن اردو نیوز) کنگنا کا دیپیکا پڈوکون کی حمایت سے انکار

کنگنا کا دیپیکا پڈوکون کی حمایت سے انکار




دبئی (آن لائن اردو نیوز) ذرائع سے معلوم ہوا ہے بالی ووڈ کی معروف و مشہور اداکارہ نے دپیکا پڈوکون کو ان کی نئی فلم کے خلاف ملنے والی دھمکیوں کے خلاف جاری مہم کی حمایت کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ کنگنا رناوت اپنی اداکاری کی وجہ سے کافی شہرت رکھتی ہے اور خواتین کے حقوق کیلئے آواز اٹھانے میں وہ ہمیشہ آگے آگے رہتی ہیں۔ لیکن کنگنا نے پدماوتی فلم کے حوالے سے دپیکا کی حمایت کرنے سے انکار کردیا ہے۔ ذرائع کے مطابق شبانہ اعظمیٰ نے دپیکا پڈوکون کی فلم پدماوتی پر لگنے والے پابندی اور دپیکا کا ناک کاٹنے کی دھمکی کے خلاف دپیکا بچاؤ کی مہم چلا رکھی ہےاوراس مہم کے لئے بالی ووڈ کے بڑے بڑے اسٹارز دستخط کر چکے ہیں لیکن کنگنا نے اس مہم پر دستخط کرنے سے صاف انکار کر دیا ہے۔




Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *