جاوید ہاشمی کے بعد تو لائن ہی لگ گئی۔ ن لیگ میں ایک اور سیاسی شخصیت کی واپسی

جاوید ہاشمی کے بعد تو لائن ہی لگ گئی۔ ن لیگ میں ایک اور سیاسی شخصیت کی واپسی




اسلام آباد ( آن لائن اردو نیوز) جاوید ہاشمی کی ن لیگ میں واپسی کے بعد تو سیاسی شخصیات کی ن لیگ میں واپسی کی لائن ہی لگ گئی ہے۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ سینیئر صحافی عارف نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ غوث علی شاہ کی مسلم لیگ ن میں واپسی کا امکان ہے اور مریم نواز نے غوث علی شاہ سے اسی حوالے سے ٹیلی فون پر رابطہ بھی کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے مسلم لیگ ن سندھ کے گزشتہ صدر غوث علی شاہ سے ن لیگ میں واپسی کے حوالے سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے جس سے یہ امکان پیدا ہو رہا ہے کہ جاوید ہاشمی کے بعد غوث علی شاہ بھی ن لیگ میں واپس آ رہے ہیں۔




Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *