جاوید ہاشمی کو (ن) لیگ میں شامل کیا جائے گا یا نہیں؟ نواز شریف نے فیصلہ سنا دیا

جاوید ہاشمی کو (ن) لیگ میں شامل کیا جائے گا یا نہیں؟ نواز شریف نے فیصلہ سنا دیا




اسلام آباد( آن لائن اردو نیوز) ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ جاوید ہاشمی نے مسلم لیگ ن میں شامل ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق جاوہد ہاشمی نے اسی سلسلے میں پنجاب ہاؤس میں مریم نواز، سعد رفیق اور احسن اقبال کی موجودگی میں میاں نواز شریف سے ملاقات کی ہے۔ یاد رہے کہ جاوید ہاشمی کی ن لیگ میں شمولیت کی خبریں کچھ دن پہلے بھی میڈیا پرموضوعِ بحث تھی اور کل میاں نواز نواز اور شہباز شریف کے درمیان ملاقات ہوئی تھی جس میں پارٹی امور، زیر سماعت مقدمات اور دیگر امور پر مشاورت کے ساتھ ساتھ مخدوم جاوید ہاشمی کو پارٹی میں واپس لینے پر مشاورت بھی ہوئی تھی۔ ذرائع کے مطابق جاوید ہاشمی کو مسل لیگ ن میں شامل کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ وہ ملتان میں ایک جلسے کا انعقاد کرینگے جس میں میاں نواز شریف جاوید ہاشمی کی ن لیگ میں شمولیت کا اعلان کرے گے۔




Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *