دبئی (آن لائن اردو نیوز) اب ٹائپنگ کرنا ہوا بہت ہی آسان

اب ٹائپنگ کرنا ہوا بہت ہی آسان




دبئی (آن لائن اردو نیوز) کی بورڈ سے ٹائپنگ کرنا اب بہت ہی پرانہ ہوچکا ہے کیونکہ اب ایک ایسا آلہ متعارف کرادیا گیا ہے جس کی مدد سے آپ بڑی ہی آسانی کے جلدی ٹائپنگ کر سکتے ہیں اور اس آلے کا نام ٹیپ رکھا گیا ہے اور یہ وائرلیس آلہ ہے۔ اس آلے میں کی بورڈ کی طرح بٹن نہیں ہے اس آلے کی مدد سے آپ کسی بھی سطح پر آپ اپنی پانچ انگلیاں رکھ کر بڑی آسانی سے ٹائپنگ کر سکتے ہیں ۔ اس آلے کو انگلیوں میں پہن کر آپ کسی بھی سطح پر ٹائپنگ کے ساتھ ساتھ ماؤس کو بھی استعمال کرسکتے ہیں۔ اگر کوئی شخص سفر میں کی پیڈ یا کی بورڈ کی وجہ سے تحریر کرنے میں دقت محسوس کرتا ہے تو وہ بس اس آلے کے ذریعے اپنے پاؤں کی انگلیوں میں اس آلے کو پہن کر بڑی آسانی سے اپنی تحریریں لکھ سکتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *