آن لائن اردو نیوز: عراقی فوج کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 7 اہلکار جاں بحق

عراقی فوج کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 7 اہلکار جاں بحق




دبئی (آن لائن اردو نیوز) ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ اسلامی ملک عراق میں آرمی کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا ہے جس کی وجہ سے اس ہیلی کاپٹر میں سوار تمام افراد جن کی تعداد سات تھی ہلاک ہو گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق عراق کے ایک صوبے کوت میں عراق کی آرمی کا ہیلی کاپٹر معمول کی پرواز پر تھا اور گر کر تباہ ہو گیا ہے۔ اس ہیلی کاپٹر میں دو پائلٹ سمیت سات افراد موجود تھے اور ساتوں کے ساتوں اس ہیلی کاپٹر کے گرنے کی وجہ سے ہلاک ہو گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق یہ بتایا جا رہا کہ یہ ہیلی کاپٹر فنی خرابی کی وجہ سے گر کر تباہ ہوا ہے۔ ان افراد کی لاشیں ہسپتال میں منتقل کر دی گئیں ہیں اور ہیلی کاپٹر کا ملبہ بھی اٹھایا جا رہا ہے۔ یاد رہے کہ عراق کے صدر صدام حسین کو پھانسی دیے جانے کے بعد جنگ زدہ عراق کی نئی حکومت نے ایئرفورس کو پھر سے جدید خطوط پر استوار کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *