ڈوئل سکرین والا موبائل متعارف کروا دیا

ڈوئل سکرین والا موبائل متعارف کروا دیا




دبئی(آن لائن اردو نیوز) ڈوئل سکرین والا موبائل متعارف کروا دیا۔ تفصیلات کے مطابق کئی موبائلز کمپنیاں ڈوئل اسکرین والا سمارٹ فون بنانے میں دن رات کام میں لگی ہوئیں ہیں۔ جلد ہی ڈوئل اسکرین والا موبائل متعارف بھی کروا دےگی لیکن ایک چینی کمپنی زیڈ ٹی ای نے سب سے پہلے ڈوئل اسکرین والا موبائل متعارف کروا کے ساری کمپنیوں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے ۔اس ڈوئل اسکرین ایکسون ملٹی موبائل کی سب سے خاص بات یہ ہے کہ اسے ایک ہی وقت میں دو کاموں کیلئے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ اس موبائل کی دونوں سکرینیں ایک دوسرے کے پیچھے لگی ہوئی ہیں اور دونوں کا سائز بھی ایک جتنا ہی ہے اوراس موبائل کا وزن ۲۳۰ گرام ہے اس کی دونوں اسکرینیں پانچ اعشاریہ دو انچ کی ہیں۔ اس کا کیمرہ ۲۰ میگا پکسل کا ہے اور اس میں کوالکوم کا اسنیپ ڈریگن ۸۲۱ پروسیسر استعمال ہوا ہے یہ ۱۲ ملی میٹر موٹا ہے۔ اور اس کی بیٹری ۳۱۸۰ ایم ایچ کی ہے۔ اس موبائل کی دونوں اسکرینوں کو ایک سپیشل سوفٹ ویئر کی مدد سے علیحدہ علیحدہ کیا گیا ہے جس کی مدد سے اس موبائل سے ایک وقت میں دو کام کئے جا سکتے ہیں۔ جیسے فیس بھی چلائی جا سکتی ہے اور ساتھ ہی یوٹیوب پر ویڈیو بھی دیکھی جا سکتی ہے۔ چینی کمپنی نے یہ موبائل متعارف تو کروا دیا ہے لیکن اسے مارکیٹ میں فروختگی کیلئے پیش نہیں کیا گیا۔ زیڈ ٹی ای کمپنی کے مطابق اس سال کے آخر تک یہ موبائل بس امریکا اور جاپان میں فروخت کیا جائے گا اور حیرانی کی بات یہ ہے کہ ابھی تک اس موبائل کی قیمت کے بارے میں کمپنی نے کچھ بھی نہیں بتایا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *