ویڈیو اینڈ فوٹو شیرنگ ایپ انسٹاگرام نے زبردست فیچرز متعارف کرادیے، حیرت انگیز انکشاف

ویڈیو اینڈ فوٹو شیرنگ ایپ انسٹاگرام نے زبردست فیچرز متعارف کرادیے، حیرت انگیز انکشاف




دبئی (آن لائن اردو نیوز) ویڈیو اینڈ فوٹو شیرنگ ایپ انسٹاگرام نے زبردست فیچرز متعارف کرادیے، حیرت انگیز انکشاف۔ آج کل نوجوانوں کی جگہ جگہ سیلفیاں لینا ایک عام عادت بن چکی ہے۔ پھر نوجوان جنریشن ان تصاویر کو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرکے لائکس اور کمنٹ چاہ رہے ہوتے ہیں اس لئے سوشل میڈیا کی مختلف ایپس آئے دن نئے فیچر متعارف کروانے کی تاگ میں رہتی ہیں تاکہ اپنے صارفین کی توجہ حاصل کر سکیں۔ انسٹا گرام نے سپر زوم کا نیا فیچر متعارف کرایا ہے جسکی مدد سے ہم اپنی تصویروں کو بڑا ہی دلچسپ بنا سکتےہیں۔ صارفین سپرزوم فیچر کے ذریعے اپنی ویڈیو ڈرامائی انداز میں تبدیل کرسکے گے ویڈیو ریکارڈنگ میں کسی بھی مخصوس چیز کو زوم کرکے فوکس کیا جا سکتا ہے۔ مزید بہتر بنانے کیلئے اس میں بیک گراؤنڈ میوزک بھی ایڈ کیا جاسکتا ہے۔

انسٹاگرام میں اس فیچر کے شامل ہونے کے بعد کوئی صارف جب بھی موبائل کا کیمرا کھولے گا تو اس میں ’سپر زوم‘ کا آپشن خود ہی نمودار ہوجائے گا۔ اس فیچرکےاستعمال کے لیے سپر زوم کا بٹن دبانے کے بعد ریکارڈ کا بٹن دبانے پر ویڈیو چند سیکنڈز کے لیے خود ہی زوم ہوگی اور اس میں ڈرامائی میوزک شامل ہوگا جو کسی بھی چیز پر فوکس کرکے ریکارڈ کیا جاسکتا ہے۔ دوسری جانب انسٹا گرام ایک اورفیچر بھی متعاف کرا رہی ہے جس کے تحت صارفین کو ہیلوین فیس فلٹرز اور اسٹیکرز دستیاب ہوں گے جس کے ذریعے وہ اپنی تصاویر کو کسی بھی ’زومبی‘’ویمپائر‘ یا کسی دوسرے خوفناک یادلچسپ روپ میں تبدیل کرکے دوستوں سے شیئر کرسکیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *