https://onlineurdu.com/onlinenews/javed-hashmi-latest-news/

پاکستان میں گرفتار بھارتی استاد کی باقی سزا معاف۔ آخر کیا وجہ بنی؟




نئی دہلی (آن لائن اردو نیوز) بھارت کا ایک استاد جو کہ افغانستان کے راستے سے پاکستان میں غیر قانونی طور پر داخل ہوا تھا۔اسکی ماں نے پاکستانی صدر ممنون حسین سے اپنے بیٹے کی باقی سزا معاف کرنے کی اپیل کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق اس بھارتی استاد کو عدالت نے تین سال قید بامشقت سنائی تھی۔ اس بھارتی استاد کی ماں نے صدر حسین کو ایک خط لکھا ہے جس میں بھارتی استاد کی ماں نے کہا ہے کہ محترم صدر آپ کی حکومت نے حامد انصاری سے بھی زیادہ سنگین جرائم کرنے والے غیر ملکیوں کے ساتھ رحم اور معافی کا معاملہ کیا تھا اور اگر آپ میرے بیٹے کی باقی قید معاف کر دے تو بھارت میں قید پاکستانیوں کی جلدی رہائی کے امکانات پیدا ہوا سکتے ہیں۔ اس خط میں بھارتی استاد کی ماں نے مزید کہا کہ میرے بیٹے کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر رہا کردیا جائے اور میرے بیٹے کو اپنے قانون دان سےبات کرنے کی اجازت بھی دے دی جائے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *