مسلسل ایک صدی سے آگ اگلنے والی بھارتی کان۔ حیرت انگیز انکشاف

مسلسل ایک صدی سے آگ اگلنے والی بھارتی کان۔ حیرت انگیز انکشاف




نئی دہلی (آن لائن اردو نیوز) بھارتی ریاست جھاڑکھنڈ کے ضلع دھنباد میں واقع جھاڑیا کا شمار کوئلے کی سب سے بڑی کانوں میں ہوتا ہے۔ اسکی انوکھی بات یہ ہے کہ یہ کان مسلسل ایک صدی بھڑکتی ہوئی آگ سے دہک رہی ہے اور اس کان کا بلاک تقریباً ایک سو مربع میل پر پھیلا ہوا ہے۔ کہا جاتا ہے کہ انگریزوں نے انیسویں صدی کے آغاز میں اس کان سے کوئلہ نکالنا شروع کیا تھا اور پھر انیس سولہ میں یہاں اچانک آگ بھڑک اٹھی اور اس آگ کی وجہ سے انیس سو اسی تک مختلف مقامات پر آگ لگ چکی تھی۔ جسے اب تک نہیں بجھاسکے۔ اس بھڑکتی ہوئی آگ کے حوالے سے یہ امید کی جا رہی تھی کہ یہ آگ خود بخود بجھ جائےگی لیکن لوگوں کو یہ امید بھی انیس سو تہتر میں ٹوٹ گئی۔اب بھارت کے وزیراعظم نریندرمودی نے اس مسئلے کو حل کرنے کے بجائے صرف کوئلہ حاصل کرنے کا اکتفا کیا اور مودی آگ کو بجھانے کے بجائے صرف اس کان سے کوئلہ نکالنے کیلئے بے قرار ہیں۔ ذرائع کے مطابق محمد نسیم انصاری نے بتایا کہ زمین اتنی گرم رہتی ہے کہ جوتوں کے ساتھ وہاں چلنا ناممکن ہوتا ہے۔ مسلسل آگ سے زہریلے ذرات اور مضر گیسیں نکل رہی ہیں جو علاقے کے لوگوں کی صحت برباد کررہی ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *