مرد حضرات کو صحت مند رہنے کے لئے ہفتے میں کم از کم یہ دو کام لازمی کرنے چاہئے

مرد حضرات کو صحت مند رہنے کے لئے ہفتے میں یہ کام دو مرتبہ لازمی کرنے چاہئے




لندن (آن لائن اردو نیوز) روزمرہ زندگی میں یہ دیکھا گیا ہے کہ بیویاں اس بات پر بہت پریشان رہتی ہیں کہ ان کے شوہر گھر میں زیادہ دیر تک نہیں رہتے۔ بیویوں کی ابھی یہ ایک پریشانی کم نہیں ہوئی تھی کے سائسندانوں نے شادی شدہ مرد حضرات کو ایسا مشورہ دے دیا کہ بیویوں کا غصہ پہلے سے بھی بہت زیادہ بڑھ گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق برطانیہ کی آکسفورڈ یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے ایک حالیہ تحقیق کے بعد مردوں کو صحت مند رہنے کا ایک نیا طریقہ بتایا ہے لیکن اگر دوسرے لفظوں میں کہا جائے تو یہ مردوں کی آوارہ گردی کیلئے ایک مکمل سرٹیفیکٹ ہے۔ اس تحقیق میں بتایا گیا ہےکہ مردوں کوصحت مند اور خوشگوار زندگی گزارنے کے لئےہفتے میں کم از کم دومرتبہ اپنے دوستوں کے ساتھ ضرور محفل کرنی چاہئے۔ اس تحقیق میں مزید بتایا گیا ہے کہ اگر مرد اپنے دوستوں سے باقاعدگی سے ملاقات کرتے رہیں تو انکے جسم میں مدافعت کا نظام مضبوط ہوجاتا ہے اور ذہنی پریشانیاں بھی کافی حد تک کم رہتی ہیں ۔




Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *