عمران خان نے جمائما سے دوبارہ شادی کرنے کا فیصلہ سنا دیا

عمران خان نے جمائما سے دوبارہ شادی کرنے کا فیصلہ سنا دیا




اسلام آباد (آن لائن اردو نیوز) ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ عمران خان نے ایک پروگرام میں شیخ رشید کی خواہش پورا کرنے کو ناممکن قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ جمائما سے دوبارہ شادی ممکن نہیں، ماضی میں جو کچھ ہو گیا اس کی طرف دوبارہ واپس مڑ کر نہیں دیکھنا چاہتا۔ ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین و بانی عمران خان نے کہا ہے کہ شیخ رشید ایک جزباتی آدمی ہیں اس لئے وہ مجھ سے اکثر جمائما خان سے دوبارہ شادی کرنے کی درخواست کرتے رہتے ہیں لیکن یہ ممکن نہیں ہے میں ماضی میں نہیں لوٹنا چاہتا۔ یاد رہے کہ نا اہلی کیس میں جمائما خان نے عمران خان کی منی ٹریل سے متعلقہ برسوں پرانے کاغذات ڈھونڈ نکالے تھے جن کی وجہ سے عمران خان سپریم کورٹ میں مکمل منی ٹریل پیش کرنے کے قابل ہوئے۔ کیس میں کلین چٹ ملنے پر شیخ رشید جو کہ تحریک انصاف کے اتحادی بھی ہیں نے بیان دیتے ہوئے کہا تھا کہ جمائما نے عمران خان کیلئے ایسا کارنامہ سر انجام دے دیا ہے کہ عمران خان اگر شرعی عذر نہ ہو تو جمائما سے دوبارہ شادی کر لیں۔




Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *