پشاور کی ہونہار طالبہ نے نابینا افراد کی رہنمائی کیلئے اہم ڈیوائس تیار کر کے پوری دنیا میں دھوم مچا دی

پشاور کی ہونہار طالبہ نے نابینا افراد کی رہنمائی کیلئے اہم ڈیوائس تیار کر کے پوری دنیا میں دھوم مچا دی




پشاور(آن لائن اردو نیوز) ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ پاکستان کی ایک قابل و ہونہار طالبہ نے اندھے افراد کو چلنے میں مدد دینے کیلئے سونک آئی ڈیوائس تیار کرلی۔ تفصیلات کے مطابق پشاور کی طالبہ جس کا نام حفصہ جمیل ہے نے اندھے افراد کیلئے سونک آئی ڈیوائس تیار کر لی ہے جس کی مدد سے نابینا افراد کو راستے میں آنے والی چیزوں کا پتہ لگ سکے گا اور اور انہیں چلنے میں مدد ملے گی۔ ذرائع کے مطابق یہ آلہ نیویگیشن نظام سے لیس سفید چھڑی پر نصب ہے جس میں بزر کے ساتھ سنسر بھی ہے جو راستے میں حائل رکاوٹ آنے پر بند ہو جاتا ہےجس سے نابینافرد کو رکاوٹ کا پتہ چل جاتا ہے۔ ذرائع کے مطابق حفصہ جمیل نے کہا ہے کہ وہ اس ڈیوائس کیلئے ایک ایپ بھی تیار کر رہی ہے جس سے نابینا لوگوں کو چھڑی کا استعمال کیے بغیر موبائل فون سے بھی چلنے میں مدد ملے گی۔




Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *