امریکی خاتون نے 182 کلو وزن کیسے کم کیا؟ حیرت انگیز انکشاف

امریکی خاتون نے 182 کلو وزن کیسے کم کیا؟ حیرت انگیز انکشاف




دبئی(آن لائن اردو نیوز) یہ بات جان کر آپ کو یقین نہیں آئے گا ایک امریکی خاتون جس کا نام امبر راچڈی ہے کا وزن ۲۸۹ کلو سے بھی زیادہ تھا اور زیادہ وزن کی وجہ ان کی طبعیت اکثر خراب رہتی تھی۔ ایک طرح سے اسے معزور کہنا بھی غلط بھی نہیں ہو گا۔ تین سال پہلے 2014 میں اس خاتون نے ایک امریکی رئیلٹی ٹی وی شو میں شرکت کی تھی اور جس میں یہ دکھایا گیا تھا کہ ضرورت سے زیادہ موٹے افراد کو اپنی روزمرہ کی زندگی گزارنے میں کتنی دقتیں اور مشکلات ہوتی ہیں۔ انہیں اپنی زندگی گزارنے کیلئے کتنی جدوجہد کرنی پڑتی ہے۔ جب اس خاتون نے اس شو میں شرکت کی تھی تو اسوقت اس خاتون کا وزن دو سو نواسی کلو گرام سے بھی زیادہ تھا اور اس خاتون کا چلنا بھی ناممکن لگتا تھا وہ کسی گاڑی میں اپنے موٹاپے کی وجہ سے فٹ نہیں آتی تھی۔ اس خاتون کو نہانےمیں بھی بڑی دشواری پیش آتی تھی۔ اسکی زندگی بس بستر تک محدود ہو کر رہی گئی تھی کیونکہ نہ وہ چل سکتی تھی اور نہ ہی کوئی اور کام کر سکتی تھی۔ اس شو میں امبر نے کہا تھا کہ مجھے نہیں لگتا کہ میں کبھی ٹھیک ہو پاؤں گی۔ خود کو ٹی وی پر دیکھنے کے بعد امبر میں سلم ہونے کا جزبہ پیدا ہوا اور امبر نے سلم ہونے کا فیصلہ کیا۔ آج تین سال گزرنے کے بعد امبر کی زندگی مکمل طور پر تبدیل ہو چکی ہے اور وہ ان تین سالوں میں اپنا ایک سو بیاسی کلو وزن کم کر چکی ہیں۔ اب آپ کے ذہن میں یہ سوال آ رہا ہوگا کہ امبر نے یہ کیسا کیا؟؟ امبر نے اپنی غذا اور جسمانی سرگرمیوں میں کافی تبدیلیاں کی اور ان تبدیلیوں سے امبر نے اپنے موٹاپے کو کافی کم کیا۔ اس امریکی خاتون نے کہا ہے کہ موٹاپے کو خود سے دور رکھنے کے لیے ضروری ہے کہ انسان صحت بخش غذا اور جسمانی سرگرمیوں جیسی نئی عادات کو سیکھیں اور ان پر قائم رہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *