honda latest bike

ہونڈا کمپنی نے اپنی نئی موٹرسائیکل متعارف کروادی۔ قیمت جان کر آپ کے ہوش اڑ جائے گے




اسلام آباد(آن لائن اردو نیوز) ہونڈا گولڈ ونگز اپنے خاص فنکشنز کی وجہ سے پوری دنیا میں مشہور و مقبول ہے۔ ہونڈا کی طرف سے متعارف کروائے گئے اس بائیک میں تین نئی ٹیکنالوجیز متعارف کروائی گئیں ہے۔ یہ 1832 سی سی ہے اور اس موٹر سائیکل میں  چھ سلینڈر انجن نصب کئے گئے ہیں۔ اور اس ہنڈا موٹر سائیکل وزن بھی پہلے سے کافی کم کیا گیا ہے اس کا وزن سات سو ستاسی پائونڈ ہےموٹر سائیکل  میں چھ سلینڈر انجن استعمال کیا گیا ہے، جبکہ یہ 1832 سی سی ہے۔ اس کے وزن میں بھی خاطر خواہ کمی کی گئی ہے، اس کا وزن 787 پانڈز ہے۔ہنڈا کے اس نئے بائیک کے نئے فیچر سے یہ اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ موٹر سائکل خاص طور پر نوجوانوں کیلئے ڈیزائن کی گئی ہے ۔اس پر دو سوار بڑی آسانی سے طویل سفر طے کر سکتے ہیں۔ اس پر دو افراد با آسانی سفر کرسکتے ہیں اور اس موٹر سائیکل سے سوار طویل سفر پر بھی زیادہ تھکاوٹ محسوس نہیں کرتا اور بوجھل بھی نہیں ہوتا۔

اس موٹر سائیکل میں پہلے ہنڈا موٹرسائیکلوں کی نسبت چا رائیڈنگ موڈز دیئے گئے ہیں جن میں اکنامکل، رین، ان سپورٹس اور ٹورنگ شامل ہیں۔ ہنٖڈا موٹرسائیکل کمپنی نے پہلی دفعہ اس موٹر سائیکل میں سات انچ کی ایل سی ڈی نصب کی ہے جسے آپ اپنے فون سے کنکٹ کر سکتے ہیں اور بلیو ٹوتھ سے بھی کنکٹ کر سکتے ہیں جیسا کہ گاڑیوں میں موجود ہوتا ہے۔ ہنڈا کے اس نئے موٹرسائیکل میں ایل ای ڈی پیوڈل لائٹس کو بھی لگانے کا آپشن موجود ہے۔ گولڈ ونگ ماڈل کی بائیک 23 ہزار 500 ڈالرز  ہے جو کہ پاکستانی کرنسی میں تقریباً پچیس لاکھ بن جاتے ہیں جب کہ مزید فیچر کے ساتھ اس بائیک کی قیمت 26 سے 28 ہزارڈالرز  یعنی پاکستانی کرنسی میں تقریباً چھبیس سے انتیس لاکھ تک پہنچ جاتی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *