آن لائن اردو نیوز: بھارت میں مسلمان کو قتل کرنے والا ہندو گرفتار

بھارت میں مسلمان کو قتل کرنے والا ہندو گرفتار




نئی دہلی (آن لائن اردو نیوز) ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ بھارت میں بھارتی ہندو نے ایک مسلمان کا قتل کر کے اسکی ویڈیو انٹرنیٹ پر پوسٹ کرکے پیسے اکٹھے کرنے کی کوشش کی مگر اسکی یہ کوشش ناکام رہی۔ بھارتی پولیس نے اس سفاک ہندو کو گرفتار کرلیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق بھارت کی ریاست راجستھان اور ملک کے دوسرے علاقوں میں انتہا پسند ہندو جتھے گائے کو لے جانے والے مسلمانوں کو آئے دن قتل کرتے رہتے ہیں اور پچھلے دنوں میں ان بلوائیوں کے ہاتھوں کئی مسلمان قتل ہو چکے ہیں۔ ذرائع کے مطابق بھارتی پولیس نے ایک افسرآنند شری وستوا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ شمبو لال ریگڑ نامی ایک بھارتی ہندو نے راجستھان میں ایک مسلمان مزدور کو قتل کرنے کے بعد جلا دیا تھا۔اسکے بعد اس انتہا پسند ہندو نے اس کی ویڈیو نیٹ پر پوسٹ کر کے اپنے بنک اکاؤنٹ کی تفصیل بھی دی تھی اور لوگوں سے مسلم مخالف مہم کیلئے چندہ مانگا تھا۔ بھارتی پولیس افسر نے بتایا کہ بھارت بھر سے سات سو سے زیادہ افراد نے اسکے اکاؤنٹ میں تین لاکھ روپے جمع کرائےتھے اور یہ انتہا پسند ہندو سنگین جرائم کے بعد ہیرو بننا چاہتا تھا اور اسکا مقصد صرف پیسے اکٹھے کرنا تھا۔ اس ہندو قاتل کی ویڈیو شوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی تھے اور اس کی ویڈیو کو انٹرنیٹ سے ہٹا دیا گیا ہے۔ اس کا بنک اکائونٹ بھی منجمد کردیا گیا ہےاوراس کے اکاؤنٹ میں رقوم جمع کرانے والے لوگوں کا بھی سراغ لگایا جا رہا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *