حامد میر کا جنرل باجوہ کے متعلق بڑا انکشاف

حامد میر کا جنرل باجوہ کے متعلق بڑا انکشاف




اسلام آباد (آن لائن اردو نیوز) ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ مشہور و معروف سینئر صحافی حامد میر نے جنرل راحیل شریف کے دور کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا ہے کہ جنرل راحیل شریف کے دور کی یہ حالت تھی کہ پاک فوج سویلین حکومت پر بہت دباؤ ڈالتی تھی اور سیاست میں دخل اندازی کرتی تھی۔ لیکن قمرجاوید باجوہ نے بڑی حد تک اس حالت کو زائل کیا ہے اور افغانستان میں قمرجاوید باجوہ کا دورہ اس بات کا ثبوت ہے کہ سویلین حکومت کے تعاون سے ہمسایہ ملک کے ساتھ تعلق استوار کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ حامد میر نے مزید کہا کہ قمرجاوہد باجوہ نے راحیل شریف کی طرح سویلین حکومت کو بائی پاس کر کے اپنی پالیسی بنانے کی کوشش نہیں کی۔ حامد میر نے کہا کہ قمرجاوید باجوہ جو بھی کر رہے ہیں وہ ڈیفنس کمیٹی میں ہونے والے فیصلوں کے تحت کر رہے ہیں۔ نیشنل سکیورٹی کمیٹی میں وزیراعظم بھی شامل ہیں اور اس کمیٹی کے اجلاس میں جو بھی فیصلہ ہوتا ہے اس پرعملدرآمد کیا جاتا ہے۔ حامد میرنے مزید کہا کہ میری جنرل راحیل شریف کے ساتھ کوئی ذاتی دشمنی ہیں لیکن میری گفتگو میں راحیل شریف کا اکثر ذکر آجاتا ہے۔ جنرل راحیل شریف کے مقابلے میں جنرل قمر جاوید باجوہ سویلین حکومت اور اس کے فیصلے کو زیادہ اچھے طریقے سے لے کر چل رہے ہیں۔




Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *