پاکستانیوں کیلئے ایک بڑی خوشخبری

پاکستانیوں کیلئے ایک بڑی خوشخبری




اسلام آباد (آن لائن اردو نیوز) ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ سوئس بینکوں میں پاکستانیوں کے ایسے بے نام اکاوئنٹس پڑے کی جن کی رقم دوسو ارب ڈالر ہے اوراب ان بے نام اکاؤنٹس میں پڑے پاکستانیوں کے دوسوارب ڈالر کو واپس پاکستان لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ مقتدر حلقوں نے اس حوالے سے پوری تیاری کر لی ہےاور چند ہفتوں میں سوئس بینکوں سے رقم واپس لانے کا کام شروع کر دیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق یہ وہ پیسہ ہے جو پاکستانیوں نے منی لانڈرنگ اور ناجائز طریقے سے کمایا ہے۔ یہ پیسہ سوئس بینک میں بے نام اکاؤنٹس میں پڑا ہوا ہے اور اب اس پیسے کو پاکستان لانے کی ساری تیاریاں کر لی گئیں ۔ 2008-2009میں یہ رقم 70سے 40ارب ڈالر تھی جو بڑھتی بڑھتی 200ارب ڈا لر تک پہنچ چکی ہے۔ سوئس بینک کے اے جی کے ایک ڈائریکٹر نے کہا ہے کہ انکے بینک میں پاکستانیوں کے 97ارب ڈالر پڑے ہوئے ہیں جبکہ وزیر خارجہ سوئٹزلینڈ کہہ چکے ہیں کہ پاکستانیوں کے 200ارب ڈالر پڑے ہوئے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *