سمارٹ فونز کے خواہشمند افراد کیلئے خوشخبری

سمارٹ فونز کے خواہشمند افراد کیلئے خوشخبری




لاہور (آن لائن اردو نیوز) سمارٹ فونز کی چاہت رکھنے والے افراد کیلئے ایک خوشخبری منظرعام پر آئی ہے۔ سونی ایکسپیریا کی کمپنی نے پاکستان میں اپنے چھ نئے سمارٹ فونز متعارف کر وائے ہیں۔ ایک ہوٹل میں سونی ایکسپیریا نے انووی ٹیکنالوجی کی مدد اور تعاون سے نئے سمارٹ فونز کے متعارف کروانے کی تقریب منعقد کی گئی۔ اس تقریب میں سونی ایکسپیریا موبائلز پاکستان کے سی او او ذیشان میاں نور، کمپنی ہیڈ اوزاکی سن، سونی کے وائس پریذیڈنٹ مائیکل اور شوبز سے تعلق رکھنے والی شخصیات بھی شامل تھیں۔ اس خوبصورت تقریب میں سونی ایکسپیریا کی کمپنی نے اپنے ڈسٹری بیوٹر کو بھی دعوت دی تھی۔ اس تقریب کےآغاز میں سونی کی جانب سے جدید اور منفرد اقسام کے چھ نئے سمارٹ فونز ماڈل متعارف کرائے گئے اور ان کی خصوصیات کے بارے میں بتایا گیا۔ گلوکارہ عینی خالد نے اپنی پرفامنس سے تقریب میں آئیں حاضرین کوخوب محظوظ کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *