بدہضمی اور قبض کے مریضوں کیلئے خوشخبری

بدہضمی اور قبض کے مریضوں کیلئے خوشخبری




لاہور (آن لائن اردو نیوز) رومزہ معاملات میں بعض اوقات ہم شادی یا کسی پارٹی وغیرہ میں ضرورت سے زیادہ کھانا کھا لیتے ہیں۔ جسکی وجہ سے بدہضمی اور قبض ہو جانا ایک عام سی بات ہے۔ اگر اس مسئلے کا وقت پرعلاج نہ کیا جائے تو صحت مزید خراب ہونے کا امکان بڑھ جاتا ہے۔ اس مسئلے کے حل کیلئے آج ہم آپکو کچھ تدابیر بتانے جارہے ہیں جس سے آپ کو صرف وقتی فائدہ ہی نہیں ہو گا بلکہ ہمیشہ کیلئے آپ اس مسئلے سے نجات حاصل کر لیں گے۔ بدہضمی اور قبض کو دور کرنے اور ختم کرنے کیلئے پہلے دلیہ کو پانی میں پکائے اور پھر اس دلیہ میں دودھ اور شہد مکس کر لیں اور صبح کے ناشتے کے ساتھ استعمال کیا کریں۔

صبح کے ناشتے میں سالن کے استعمال سے گریز کریں۔ ناشتے میں دہی کا استعمال چھوڑ دیں۔ ناشتے میں دودھ کا استعمال کثرت سے کیا کریں، ابلے ہوئے دودھ کی نسبت کچا دودھ پینا زیادہ مناسب ہے۔ اس کے بعد دن میں دو مرتبہ انار، پودینہ اور ادرک ملا کر چٹنی بنا کر کھائیں اوررات کو سونے سے پہلے ایک گلاس گرم پانی پیئیے۔ صبح اٹھتے وقت بھی ایک گلاس گرم پانی پیئے، اس کے ساتھ آڑو، امرود یا انگور کھائیں۔ گوشت اور انڈے کم استعمال کریں اور کچھ روز ایسا کرنے سے آپ خود فرق محسوس کریں گے۔




Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *