آن لائن اردو نیوز: سونا خریدنے والوں کیلئے خوشخبری

سونا خریدنے والوں کیلئے خوشخبری




لاہور (آن لائن اردو نیوز) ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ پچھلے دنوں میں عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں سات ڈالر تک کمی دیکھی گئی ہے اور سونے کی قیمت فی اونس کے حساب سے بارہ سو تہتر ڈالر ہو گئی ہے اور بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی کے باعث مقامی سطح پر بھی سونے کی قیمت میں پچاس روپے کمی آئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق لاہور، حیدرآباد، کراچی، ملتان، فیصل آباد، راولپنڈی، اسلام آباد اور کوئٹہ میں سونے کی فی تولہ کی قیمت تریپن ہزار ایک سو پچا س روپے ہو گئی ہے۔




Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *