آن لائن اردو نیوز: سٹیڈیم کے قریب دھماکہ، حیرت انگیز انکشاف

سٹیڈیم کے قریب دھماکہ، حیرت انگیز انکشاف




لاہور (آن لائن اردو نیوز) سٹیڈیم کے قریب دھماکہ، حیرت انگیز انکشاف۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ خضدار کرکٹ سٹیڈیم کے قریب دھماکہ ہوا ہے جس کی وجہ سے پانچ افراد شدزخمی ہوئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق اچانک خضدار کرکٹ سٹیڈیم کے قریب دھماکہ ہو گیا جس کی وجہ سے پانچ افراد زخمی ہو گئے اور یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب خضدار سٹیڈیم میں فائنل میچ کھیلا جا رہا تھا۔ اس دھماکے کی خبر ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں جنہوں نے اس دھماکے کی وجہ سے زخمی افراد کو قریبی ہسپتال میں منتقل کروایا اور ان زخمیوں میں امیر حمزہ، عبد الطیف، نصیراحمد، محمد صدیق اورعلی حسن شامل تھے۔ابھی تک یہ معلوم نہیں کہ اس دھماکہ کی نوعیت کیا تھی اور اس دھماکہ کے پیچھے کس کا ہاتھ ہے۔ دوسری طرف بلوچستان کے وزیر اعلیٰ ثنا اللہ زہری نے اس دھماکہ کی مزمت کرتے ہوئے احکامات جاری کئے ہیں کہ اس دھماکہ میں ملوث عناصر کی گرفتاری یقینی بنائی جائے اور اس دھماکہ کی زد میں آنے والے زخمیوں کو بہترین سہولیات دی جائیں۔




Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *