everything-such-as-interrupting-uses-every-pakistani-man-daily

بانجھ بنانے والی ایسی چیزجسے ہر پاکستانی مرد روزانہ استعمال کرتا ہے




دبئی(آن لائن اخبار) بانجھ بنانے والی ایسی چیزجسے ہر پاکستانی مرد روزانہ استعمال کرتا ہےلیکن استعمال مردوں کو بانچ بنا سکتا ہے جدید تحقیق کے مطابق۔ آج کل نوجوان لڑکے باڈی سپرے کا بہت زیادہ استعمال کرتے ہیں اور بعض صورتوں میں کرنا بھی چاہئے۔ مگر یہ جان کر آپ دنگ رہ جائیں گے کہ باڈی سپرے کا استعمال مردوں کے لئے نہایت خطرناک ہےکیونکہ باڈی سپرے کا استعمال انہیں نامرد بنا سکتاہے۔

زرائع کے مطابق ڈیلی سٹار کی حالیہ رپورٹ میں معلوم ہوا ہے کہ کئی طرح کی کاسمیٹکس پراڈکٹس مردوں کی صحت پر منفی اثرات مرتب کر رہےہیں۔ جن میں باڈی سپرے کا استعمال بہت زیادہ ہے۔ پولینڈ میں کی جانے والی اس تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ باڈی سپرے کی وجہ سے سپرم کی شکل خراب ہو جاتی ہے اور اسکے کام کرنے کی صلاحیت پر بھی بہت برا اثر پڑتاہے۔ جسکا نتیجہ بانجھ پن کی صورت میں نکلتا ہے۔ اس تحقیق کیلئے سائنسدانوں نے 315 مردوں کے خون، سپرم اور پیشاب کے نمونے لئے اور ان کے جسم میں نقصان دہ کیمیکلز کا مشاہدہ کیا گیا۔

اس تجربے سے یہ معلوم ہوا ہے کہ جن مردوں کے جسم کے سپرم کمزور تھے ان میں پیرابن نامی کیمیکل کی کثیر مقدار پائی گئی ہے اور سپرم کی شکل میں بھی کافی خرابی نظر آئی ہے۔ کاسمیٹکس پراڈکٹس میں یہ کیمیکل عام طور پر پایا جاتا ہے اور باڈی سپرے میں تو کثیر تعداد سے پایا جاتا ہے۔ تحقیق کی سربراہ ڈاکٹر یوحانا یورے ویز نے کہا ہے کہ آج کل پیرابین کیمیکلز سے بچاؤ بہت مشکل ہے کیونکہ یہ تقریباً ہر قسم کے کاسمیٹک پراڈکٹس میں پایا جاتا ہیں۔ پھر بھی ان سے بچنے کی ہمیں ہر ممکن کوشش کرنی چاہیے۔ اسکا بہترین طریقہ یہ ہے کہ کوئی بھی پراڈکٹ خریدتے وقت تسلی کریں کہ اس میں پیرابین کیمیکل نہ ہو۔




Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *