کیا رنویر سنگھ ہندو سے مسلمان ہونے لگے ہیں؟؟

کیا رنویر سنگھ ہندو سے مسلمان ہونے لگے ہیں؟؟




دبئی (آن لائن اردو نیوز) ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ بالی ووڈ فلم انڈسٹڑی میں چاروں طرف پدماوتی کی گونج پھیلی ہوئی ہے۔فلم پدماوتی سے شروع سے ہی تنازعات کا شکار رہی ہے اور اس کے ساتھ ساتھ فلم پدماوتی کو ہندو انتہا پسند تنظیموں کو سامنا بھی رہا ہے۔ مگر اس فلم کے ہیرو معروف بالی اداکار رنویر سنگھ کی ٹوئیٹر پر ٹوئیٹ نے چاروں طرف ایک ہنگامہ پیدا کر دیا ہے۔ معروف اداکار اس فلم پدماوتی میں مسلمان بادشاہ علاؤالدین خلیجی کا کردار ادا کررہے ہیں جو دہلی پر بادشاہت کرنے والے دوسرے طاقور سلطان تھے۔ رنویر سنگھ نے کردارمیں حقیقت کا رنگ بھرنےکے لیے خود کو مکمل طور پر علاؤالدین کے کردار میں ڈھال لیا یہاں تک کہ شوٹنگ ختم ہونے کے بعد رنویر سنگھ کو اس کردار سے باہر نکالنے کیلئے رنویر نے نفسیاتی ڈاکٹر سے علاج بھی کرایا ہے لیکن ابھی دیکھنے میں یہی آرہا ہے کہ رنویر سنگھ کردار سے باہر نکل نہیں پا رہے۔ رنویر سنگھ نے اپنی ایک تصویر کے ساتھ ٹوئیٹرپرایک ٹوئیٹ میں کہا ہے کہ مجھے ایسا لگ رہا ہے کہ میں اپنا مذہب کھو رہا ہوں لیکن انہیں نے اس بات کی تفصیل نہیں بیان کی کہ آخر وہ کہنا کیا چاہتے ہیں اور رنویر سنگھ کی ٹوئیٹ نے سوشل میڈیا پر ہنگامہ کھڑا کر دیا ہے۔




Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *