بالی ووڈ اداکار سلمان خان نے فلموں کی نمائش کی تاریخیں بدل ڈالیں

بالی ووڈ اداکار سلمان خان نے فلموں کی نمائش کی تاریخیں بدل ڈالیں




دبئی (آن لائن اردو نیوز) ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ بالی ووڈ تو بالی ووڈ رہ گیا، ہالی ووڈ کے بڑے بڑے اداکار بھی سلمان خان سے باکس آفس پر مقابلہ کرنے سے ڈرنے لگے ہیں۔ سلمان خان کترینہ کیف کے ساتھ فلم ایک تھا ٹائیگر کے سیکوئل ٹائیگر زندہ ہے میں نظر آئیں گے۔ سلمان خان اور کترینہ کیف کی یہ فلم ایکشن سے پھرپور ہے۔ سلمان خان کو باکس آفس کا سلطان مانا جاتا ہے اور کمائی کرنے کے لحاظ سے ان کی فلمیں اپنی پہچان آپ رکھتی ہیں، لیکن ان کی فلم ٹیوب لائٹ باکس آفس پر کوئی زیادہ اچھا اثر نہیں چھوڑ سکی تھی۔ سلمان خان کی فلم بجرنگی بھائی جان اور سلطان نے باکس آفس پر کمائی کے ریکارڈ بنائے اورسلمان خان کی یہ فلمیں بالی وڈ کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی 10 فلموں کی لسٹ میں شامل ہیں۔سلمان خان کی مقبولیت اور باکس آفس ریکارڈ نے ہالی وڈ اداکاروں کو بھی مشکل میں ڈال دیا ہے اور اسی لیے نامور ہالی وڈ اداکار بھی باکس آفس پر دبنگ خان سے مقابلے کرنے سے کترانے لگے ہیں۔




Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *