بلاول سیاست چھوڑ کر روحانیت کی جانب چل پڑے۔ حیرت انگیز انکشاف

بلاول سیاست چھوڑ کر روحانیت کی جانب چل پڑے۔ حیرت انگیز انکشاف




اسلام آباد (آن لائن اردو نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو روحانی رموز سے آشنا کرنے کیلئے معروف روحانی بزرگ مرشد فقیرممتازعلی منگی کی خدمات فراہم کی گئی ہے اور یاد رہے کہ ممتاز علی ملنگی آصف علی زرداری کے بھی مرشد ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ممتازعلی ملنگی کئی بار بلاول ہاؤس آکر بلاول بھٹو کو روحانی رموز کی خدمات فراہم کر چکے ہیں۔ ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو کا نام آصف علی زرداری کے پردادا بلاول عرف ببلو فقیر پررکھا گیا تھا تا کہ بلاول بھٹوزرداری میں بھی انسان دوستی، سادگی اور روحانی کیفیت موجود ہو اور ان کیفیات کو اجاگر کرنے کیلئے بلاول بھٹو کو مرشد ممتاز علی ملنگی کی خدمات فراہم کی گئی ہے۔ یاد رہے کہ پیپلز پارٹی کے سابق صدرآصف علی زرداری نے فقیر ممتاز علی منگی کو حضرت لال شہباز قلندر کےمزار پر ہونے والے ترقیاتی کاموں کی نگرانی پر مامور کیا گیا تھا۔




Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *