آن لائن اردو نیوز: چاول کھانے کے شوقینوں کیلئے بری خبر

چاول کھانے کے شوقینوں کیلئے بری خبر




اسلام آباد (آن لائن اردو نیوز) اگرآپکوچاول بہت زیادہ پسند ہیں تو یہ آپ کیلئے بہت بری خبر ہےکہ چاولوں سے انسانی جسم کے اندر نشاستے کی بہت بڑی مقدار شامل ہو جاتی ہے جو کہ آپکی صحت کیلئے نہایت مضر ہے۔ ایشائی افراد کے متعلق کہا جاتا ہے کہ ایشائی لوگوں میں ذیابیطس کی بیماری بہت زیادہ پائی جاتی ہے اور اس بیماری کی وجہ چاولوں کا وافرا ستعمال ہے۔ طبی ماہرینوں کا کہنا ہے کہ چاول انسان کیلئے اتنے خطرناک ہے کہ چاولوں کی وجہ سے انسان کا شوگر لیول بھی انتہائی درجے تک بڑھ جاتا ہے اور انسان کو ذیابیطس کی بیماری بھی لگ سکتی ہے۔ اگر چاولوں کا استعمال روزانہ کیا جائے تو ذیابیطس کی بیماری لگنے کے گیارہ فیصد امکان بڑھ جاتے ہیں۔ ایک اورتحقیق میں یہ پتہ چلا ہے کہ ایک چاولوں کی ایک پلیٹ میں اتنی کابو ہائیڈریٹس ہوتی ہے جتنی کوکا کولا کی ایک کین میں ہوتی ہے۔ اور جب یہ انسانی جسم میں داخل ہوتی ہے تو اس سے گردوں کا کافی حد تک نقصان پہنچ سکتا ہے۔




Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *