ایک اٹلی خاتون ہاتھ اور چہرے سے خون نکلنے کی بیماری میں مبتلا ہو گئیں

ایک اٹلی خاتون ہاتھ اور چہرے سے خون نکلنے کی بیماری میں مبتلا ہو گئیں




دبئی (آن لائن اردو نیوز) ایک خاتون جو کہ اٹلی سے تعلق رکھتی ہے ایک عجیب و غریب بیماری میں مبتلا ہو گئی ہے۔ اس بیماری میں اس عورت کے ہاتھوں اور چہرے سے پسینے کےساتھ ساتھ خون بھی آنے لگ جاتا ہے۔ دنیا میں آئے دن نت نئی عجیب وغریب بیماریاں منظرِ عام پرآ رہی ہیں لیکن پسینے کے ساتھ خون آنا اس سے پہلے کبھی بھی اس بیماری کے بارے میں نہیں سنا گیا۔ ذرائع سے مطابق اٹلی کی اس خاتون کی عمر اکیس سال ہے اور یہ تین سال سے اس خطرناک بیماری کی گرفت میں ہے۔ جس میں اس خاتون کے چہرے اور ہاتھوں سے پسینے کے بجائے خون نکلتا ہے ایسا تب ہوتا ہے جب یہ عورت سو رہی ہوتی ہے یا جب ورزش کر ہی ہوتی ہو یا کوئی بھاری کام کر رہی ہو۔ حیرت کی بات ہے کہ اس عورت کو کوئی زخم بھی نہیں ہے اور نہ ہی ا س کے خون میں کسی قسم کی بیماری پائی گئی ہے۔ ڈاکٹروں نے اندازے کے طور پر کہا ہے کہ یہ بیماری ہیما تھوڈیروسس بھی ہو سکتی ہے جو کہ ایک نہایت مضر اور خطرناک بیماری ہے لیکن اس بیماری کی اصل وجہ کے بارے میں ابھی تک ڈاکٹر کچھ بھی پتہ نہیں لگا سکے۔

ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ خاتون کے چہرے اور ہاتھوں سے خون اس وقت نکلتا ہے جب یہ خاتون ڈپریشن کا شکار ہوتی ہے یہ عمل ایک سے پانچ منٹ تک جاری رہتا ہے مگر خاتون کا کہنا ہے کہ وہ کسی قسم کی نفسیاتی بیماری میں مبتلا نہیں ہے اور نہ ہی اس کے خاندان میں سے کسی کو اس قسم کی بیماری ہے لیکن میں اس بیماری کی وجہ سے ہر وقت پریشان رہتی ہوں۔




Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *