حمل کے آٹھویں ماہ میں خاتون کے ہاں بچے کی پیدائش کے لئے آپریشن۔ لیکن پیٹ میں بچہ نہ تھا

حمل کے آٹھویں ماہ میں خاتون کے ہاں بچے کی پیدائش کے لئے آپریشن۔ لیکن پیٹ میں بچہ نہ تھا




گلاسگو(آن لائن اردو نیوز) ذرا ئع سے معلوم ہوا ہے کہ سکاٹ لینڈ کی ایک بد قسمت خاتون آٹھ مہینوں تک اپنے آپ کو حاملہ سمجھتی تھی لیکن جب وہ اپنے بچے کو دنیا میں لانے کی ساری تیاریاں کر چکی تھی تو اسے ایسی خبر ملی کہ اس کی ساری خوشیاں ایک بڑے غم اور گہرے صدمے میں تبدیل ہو گئیں۔ ذرائع کے مطابق اس بات میں کوئی شبہ نہیں تھا کہ یہ عورت حاملہ ہیں لیکن جب پیٹ میں شدید درد کے باعث اس خاتون کو اسپتال پہچایا گیا تو اسے یہ افسوس ناک خبر ملی کے اس کے پیٹ میں بچہ نہیں تھا بلکہ اس خاتون کی بچہ دانی میں کینسر کی رسولی افزائش پا رہی تھی۔ ڈاکٹروں نے اس خاتون کا آپریشن کرکے بچہ دانی سے رسولی تو نکال دی لیکن ڈاکٹروں کا خیال تھا کہ رسولی کی وجہ سے اس خاتون کی بچہ دانی کو کافی نقصان پہنچا ہے تو اسے دوبارہ حاملہ ہونے سے اجتناب کرنا چاہئے لیکن ایک سال کے علاج کے بعد اس عورت کی حالت کافی بہتر ہو گئی اور وہ دوبارہ حاملہ ہو گئی اور حمل کی مدت پوری کرنے کے بعد اسے صحت مند بیٹی ہوئی ہے اور اس بچی کا نام انڈی رکھا گیا ہے اور اب یہ بچی دس مہینوں کی ہو چکی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *