رواں سال کے صرف دو ماہ میں بڑی صنعتوں کی پیداوار میں حیرت انگیز اضافہ

رواں سال کے صرف دو ماہ میں بڑی صنعتوں کی پیداوار میں حیرت انگیز اضافہ




اسلام آباد (آن لائن اردو نیوز) آن لائن اردو نیوز کے مطابق دو ہزار سترہ کے پہلے دو ماہ میں بڑی پیداواری صنعتوں کی پیداروار میں گیارہ اعشاریہ تین فیصد اضافہ ہوا ہے۔ سب سے زیادہ اضافہ آئرن سٹیل انڈسٹری میں ہوا ہے۔ آئرن سٹیل کے شعبے نے صرف دو ماہ میں پچاس فیصد ترقی کر کے باقی تمام صنعتوں پر بازی مارلی ہے۔ معاشی ترقی کی ثمرات نظر آنے لگے جس کے باعث عوام کی خریداری کی قوت میں اضافے کے ساتھ ساتھ ترقیاتی کاموں کی رفتار بھی بڑھ گئی ہے۔ جولائی سے اگست کے دوران بڑی صنعتوں کی پیداوار 11 اعشاریہ 3 فیصد تک پہنچ گئی جبکہ گذشتہ مالی سال کے اسی عرصے کے دوران بڑیصنعتوں کی پیداوار 2 اعشاریہ 5 فیصد رہی تھی۔

اگر دوسری صنعتوں کی طرف دیکھاجائے تو بڑی صنعتوں کی پیداوار میں اگست میں صرف 8 اعشاریہ 5 فیصد اضاہ ہواہے۔آئرن انڈسٹری کا شعبہ پچاس فیصد اضافے کے ساتھ پہلے نمبر پر رہا، آٹو سیکٹر30 فیصد ترقی کے ساتھ دوسرے نمبر پررہا، اسی طرح لکڑی کی مصنوعات کی پیداوار میں اٹھارہ فیصد، انجینئرنگ کے شعبے میں 18 فیصد، پیٹرولیم مصںوعات 16 فیصد، ادویات کے شعبے میں ترقی کی شرح 11 فیصد چمڑے کی مصںوعات کی پیداوار میں 14 فیصد اور کھانے پینے کی اشیاء بنانے والی صںعتوں کی پیداوار میں 13 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔




Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *